مضامین و مقالات

مسجد میں گھُس کر جئے شری رام کا نعرہ لگانا جرم نہیں ہے تو جرم کیا ہے ؟؟؟

احساس نایاب شیموگہ ایڈیٹر گوشہ خواتین و اطفال بصیرت آن لائن

انصاف کی عدالتوں کا عجب تماشہ
مظلوم بنا مجرم اور مجرم بنا بادشاہ
اب ان حالات میں مظلوم جائے تو جائے کہان اپنے و اپنوں کے لئے انصاف مانگے تو مانگے کہاں جبکہ بھارتیہ سپریم کورٹ کا یہ صاف کہنا ہے کہ مسجد میں گھُس کر جئے شری رام کا نعرہ لگانا جرم نہیں ۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جسٹس پنکج متل اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بینچ نے مسجد میں گھُس کر جئے شری رام کا نعرہ لگائے جانے کے معاملے پر سماعت کے دوران یہ کہا ہے ۔۔۔۔۔
دراصل یہ پورا معاملہ 24 ستمبر 2023 کا بتایا جارہا ہے جہاں کرناٹک کی مسجد میں گھُس کر جئے شری رام کا نعرہ لگایا گیا۔ اس سے متعلق پتور سرکل کے کڈابا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت دہندہ نے الزام عائد کیا کہ کچھ نامعلوم افراد مسجد میں داخل ہو گئے اور ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے بعد دھمکیاں دینے لگے۔ پہلے تو اس پر ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ مبینہ جرائم میں سے کسی بھی جرم کا کوئی عنصر نہ پائے جانے پر آگے کی کارروائی کی اجازت دینا قانونی علم کا غلط استعمال ہوگا اور اس کا نتیجہ انصاف کی ناکامی ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔ ہائی کورٹ کے بعد اب سپریم کورٹ کا بھی یہ کہنا ہے کہ مسجد میں گھُس کر جئے شری رام کا نعرہ لگانا جرم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔

خیر آج بھارتیہ عدالتوں کے اس طرح کے بیانیے یا اس طرح کے رویہ پر ہمیں حیرت تو نہیں ہوتی لیکن ہاں قوم مسلم کی حال زبون پر افسوس ضرور ہوتا ہے
انصاف کے نام پر سالوں سے قوم مسلم کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھُپا نہیں ہے سو اس بار بھی وہی دہرایا گیا ہے ۔۔۔۔۔ جہاں انصاف کے مندر میں انصاف کی دیوی کی آنکھوں پر ہی پٹی بندھی ہو وہاں انصاف نہیں ہوتے بلکہ کمزور مظلوم پر طاقتور کے فیصلے جبرا تھوپے جاتے ہیں اور انصاف کے نام پر محض خیرات دی جاتی ہے جیسے بابری مسجد معاملے پر مسلمانوں کی روح چھین کر بدلے میں پانچ ایکڑ زمین کی خیرات دی گئی ۔۔۔۔۔۔
خیر انصاف کے مندر اور مندر کے تخت پر بیٹھے منصفوں کے ان غیرمنصفانہ فیصلوں پر تالیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالتوں کے ان متعصبانہ کردار پر کسی نے کیا خوب کہا ہے ۔۔۔۔۔۔

عدالتوں کے سامنے سے میزان اٹھوا دو ۔۔۔۔
ماتھے پر سپریم کوٹ کے اک صلیب سجا دو ۔۔۔۔
شاتموں کو ملتا ھے یہاں تحفظ بہت ۔۔۔۔
حکم یہ ھے کہ غازیوں کو سولی لگا دو ۔۔۔۔
عاشقانِ مصطفیٰ کے لیے ہیں جیلیں شیلیں ۔۔۔۔
دشمنانِ وطن کے واسطے پروٹوکول بڑھا دو ۔۔۔۔۔۔۔

2014 سے لے کر آج 2024 تک مسلسل مسلمانوں کے گھروں میں گھُس کر بےقسور مسلمانوں کا قتل کردیا جاتا ہے تب بھی فریج میں رکھے گوشت کو گائے کا تھا یا بکرے کا اس سوال پہ الجھا کر مقتول کو مجرم اور قاتل کو گاؤ رکشک بنادیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

مسجدوں میں گھس کر ہمارے اماموں کے گلے کاٹ دئے جائیں تب بھی داعی اسلام ہونے پر انہین کو دنیائے کفر کے آگے مجرم ٹہرایا جائے گا ۔۔۔۔۔
آج کے سیکولر بھارت میں مسلمانوں کا اپنے گھروں میں عبادت کرنا جرم ہے ۔۔۔۔
مسلم بچوں کو اللہ کے پاکیزہ کلام قرآن پاک کی تلاوت کروانا جرم ہے۔۔۔۔

مسلمانوں کا کھُلے میدانوں میں نماز ادا کرنا جرم ہے۔۔۔

مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر پہ اذان دینا جرم ہے۔۔۔۔

مسلم بچیوں کا حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنا جرم ہے ۔۔۔۔

مسلم نوجوانوں کا اذان دینا یا محض اللہ اکبر کہہ دینا تک جرم ہے ۔۔۔

مسلم اسٹینڈاپ کامیڈین اپنے شو کے دوران لطیفہ بھی سنائے تو وہ توہین مذہب کہا جاتا ہے۔۔۔

ایک مسلم ڈاکٹر کا سینکڑوں بچوں کی جان بچانا بھی جرم ہے۔۔۔

مسلمانوں نے کچھ کھالیا ، اُن کے فریج سے کچھ مل گیا یا انہونے اپنی رسوئی میں کچھ بنالیا تو یہ بھی جرم ہے ۔۔۔

مسلمانوں نے اگر ایک سے ذائد نکاح کرلئے تو جرم۔۔۔

دو چار بچے زیادہ پیدا کرلئے تو بھی جرم، میاں بیوی کے درمیان خلع یا طلاق کا معاملہ پیش آئے تو جرم جبکہ پالنے والے وہ، کھلانے والے وہ ، سنبھالنے والے وہ ، ساتھ نبھانے والے وہ پھر بھی مسلمانوں کا اٹھنا بیٹھنا حتی کہ سانس لینا بھی جرم ہے ۔۔۔۔۔۔

وہیں دوسری جانب مسلم بھائیوں کو زندہ جلادینے والا درندہ بھگوان ۔۔۔

مسلم بہنوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے حیوانوں کی گُل پوشی۔۔۔

مسلم بچیوں کا جبرا مذہب تبدیل کرنے والوِں کو کھُلی آزادی۔۔۔

مسلم نوجوانون کی لنچنگ کرنے والا خبیث مہان ۔۔۔

بےگناہ نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کردینے والی خاکی وردی محافظ ۔۔۔

مسلم آبادیوں پر بلڈوزر چلانے، ہمارے آشیانوں کو آگ لگانے ، ہمارا سب کچھ لوٹ کر ہمیں کو ملزم کہنے والے بھگوادھاری سیاہ کوٹ بن گئے منصف ۔۔۔

مسلم ماؤں کے پیٹ چیرنے والا راکشس بنا دھرم رکشک ۔۔۔

ننھے بچون کو تلواروں کی نوک پر چیردینے والا ہوا دیش بھگت اور گجرات میں ہمارا قتل عام کرواکر ، ہماری لاشوں کو اپنے ناپاک پیروں تلے رونڈھنے والا بن گیا وزیرآعظم ۔۔۔۔

واہ یہی ہے سیکولر بھارت کی سیکولرزم ۔۔۔۔۔۔۔

یہ وہ داستانیں ہیں جو قلم سے نہیں بلکہ لاکھوں بےگناہ مسلمانوں کے لہو سے لکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کو تاریخ چیخ چیخ کر بتائے گی کہ سیکولر بھارت میں بھائی چارگی کے آڑ میں مسلمانوں کا صرف خون نہیں بہایا گیا، بلکہ اُن کی عزت نفس کو تار تار کرکے اُن سے جینے کا حق اُن کا غرور اُن کا مان اُن کی آزادی حتی کہ اُن سے اُن کا وجود اُن کی نسلوں کا مستقبل تک چھین لیا گیا اور بدلے میں دی گئی ہے غلامی کی ذلت رسوائی و ناانصافی کی کبھی نہ ختم ہونے والی داستانیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ان سب کے باوجود آج بھی مسلم رہنماؤں کو ان طاغوتی حکمرانوں سے امید ہے، ان کے آگے پیچھے گھومنے والے موقعہ پرستون سے امید ہے ، فقط ووٹ کے خاطر نوٹ گننے، سروں پر ٹوپی رکھ کر قوم مسلم کو لوٹنے دھوکہ دینے والوں سے امید ہے

بیشک آج بھی بھارت کے تیس کروڑ مسلمانوں کو بھارت کی عدالتوں پر یقین ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ

آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیں ۔۔۔۔
یہ تو کہئے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون ؟

خیر یہ اندھے بہروں کی بستی ہے یہاں آئنہ دکھانا ہے بےسود اور چلانا ہے جرم ۔۔۔۔۔ ایسے میں

تم نے حق گوئ کی حماقت کی ہے احساس ۔۔۔۔
ممکن ہے تمہیں کل سولی پہ چڑھایا جائے ۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button