تازہ ترین خبریںدہلی

وژن 2026 نے ملک گیر سطح پر نئی نسل کی راہنمائی کے لیے ٹرینڈ کریر کونسلرس میدان میں اتارا

بچوں کو کریر سے متعلق درست جانکاری، صحیح وقت پر بہتر طریقے سے دے دی جائے : ایم شارق

نئی دہلی : (پریس ریلیز) سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گا ئیڈنس جامعہ نگر نے ملک گیر سطح پر تعلیم کے میدان میں نئی نسل کی راہنمائی کے لیے ٹرینڈ کریر کونسلرس میدان میں اتارنے کی پہل کی ہے۔ اس کے تحت سی ٹیگ نے ملک کی سات ریاستوں سے آ ئے 19 افراد کو خصوصی ٹرینگ دی۔جس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کی راہنمائی کے عملی طریقے سکھائے گئے۔

دس تا چودہ نومبر پانچ روز تک چلی اس ٹریننگ میں متعدد سیشن میں پروفیشل ٹرینرس نے ٹریننگ دی، بچوں کے مسائل کو بہتر ڈھنگ سے سمجھنے اوراسے حل کرنے کے طریقے بتائے گئے۔ پانچویں دن اختتامی اجلاس میں سبھی شرکا ء کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی بی ایس ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم شارق نے کہا کریر میں سب سے اہم یہ ہے کہ ایک بچے کواس کے کریر سے متعلق درست جانکاری، صحیح وقت پر بہتر طریقے سے دے دی جائے۔ اس ٹریننگ کے بعد ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ سماج میں جہاں کہیں بھی ہوں گے اپنا یہ رول ٹھیک ٹھیک ادا کریں گے۔

وژن 2026 کے وائس چیئر میں ٹی عارف علی نے کہا اب آپ نے ٹریننگ لے لی ہے، میدان میں نکل کر اسکول کالیجوں سے رابطے بنائیں اور اس کا م تبدیلی کا مشن بنا کر کریں، ضرور حالات بدلیں گے، کیرالا کی تبدیلی کے مثال سامنے ہے،اسی طرح کچھ لوگوں نے مل کر مہم جوئی کی تھی آج نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے۔

سی ٹیگ کے ڈائریکٹر سلیم اللہ خان نے کہا ابھی آپ نے ٹریننگ لی ہے،کام اب شروع ہوتا ہے۔ ہم کامیاب تب ہوں گے جب آپ یہاں سے جاکر جو کچھ سیکھا ہے اسے زمین پر اتارنے کے نکل

پڑیں گے ۔ تبدیلی کے اس عمل کے لیے آپ کو مشن موڈ میں کام کرنا ہوگا، ہم آئندہ بھی آپ کے ساتھ ہوں گے۔ جتنا ممکن ہو رابطے بنائیں اور کام کریں۔ اس موقع پر وژن 2026 کے سی ای او پی کے نوفل بھی موجود تھے۔

پروگرام کی نظامت وژن 2026 کے یتیموں کی کفالت کے شعبے سربراہ ظہور احمد نے کی ،جبکہ اظہار تشکر سی ٹیگ کے سینٹر ہیڈ فیضی رحمٰن نے ادا کیے۔

جاری کردہ

میڈیا ڈپارٹمینٹ ،وژن 2026 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button