
تازہ ترین خبریں
دبئ لیڈنگ ایج ایونٹس کے روحِ رواں اور فیڈریشن فار گلوبل کلچر کے جنرل سیکرٹری طارق فیضی صاحب کی طبیعت اچانک خراب
دبئ لیڈنگ ایج ایونٹس کے روحِ رواں اور فیڈریشن فار گلوبل کلچر کے جنرل سیکرٹری طارق فیضی صاحب کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے ۔ان کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ بیس دن قبل ممبئی ایک پروگرام میں گئے تھے لیکن جب وہاں سے آئے تو بخار اور درد میں مبتلا پائے گئے ۔ ان کے ڈاکٹر زبیر خان نے بتایا کہ انہیں انفیکشن ہوا ہے ۔اس لئے اندرونی طور پر کافی کمزوری واقع ہو گئ۔ڈاکڑ نے طارق فیضی کو کچھ دن مکمل طور پر آرام کرنے کا بتایا ہے۔ جبکہ انہیں اسی ماہ ترکی جانا تھا وہاں ایک بیاد رومی مشاعرے کا انعقاد ہونا تھا۔ اسی سلسلے میں ان کا ترکی کا سفر اب تاخیر سے ہو گا۔ انشاء اللہ
انھوں نے احباب سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔