
مدرسہ نور العلوم ملاں پور داکھا ضلع لدھیانہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی حفاظ کرام کا انعقاد۔ علماء عظام کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی۔ اسلام امن و سلامتی اور اخوت وبھائی چارگی کا درس دیتا ہے: مفتی ثاقب قاسمی
لدھیانہ، پنجاب 13/ مارچ (پریس ریلیز)
مدرسہ نورالعلوم ملاں پور، داکھا ضلع لدھیانہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی حفاظ کرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں امسال 2 حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی، پروگرام کا آغاز حافظ محمد ذوالفقار علی طالب علم مدرسہ ہذا کی تلاوت قرآن کریم، حافظ محمد اظہر الدین طالب علم مدرسہ ہذا کی حمد پاک اور حافظ محمد سیف طالب علم مدرسہ ہذا کی نعت پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض مفتی ذکی اللہ قاسمی نے انجام دیئے۔
جلسہ کی صدارت حافظ ومولانا محمد تسنیم صاحب امیر جماعت لدھیانہ نے کی، انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن مقدس کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا، اور کہا کہ قرآن پر عمل کرنے سے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہوگی اور اسکی تعلیمات سے دور رہنا دونوں جہاں کی رسوائی کا سبب ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے حضرت مولاناومفتی محمد ثاقب قاسمی بانی ومہتمم جامعہ اسلامیہ عزیزیہ محلہ باغ والا نزد سٹہ چوک مالیر کوٹلہ نے اپنے خطاب میں اسلام کی اہمیت وفضیلت پر تفصیلا روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ قرآن مقدس ہدایت ورہنمائی کی کتاب ہے، اس پر عمل کرکے انسان دونوں جہاں کی کامیابی حاصل کرسکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور سنتوں پر عمل کریں، آج کی میڈیکل سائنس سنت رسول پر عمل کرنے کے طبی فائدے بیان کررہی ہے جس کو تاجدار مدینہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساڑھے چودہ سو سال پہلے اسکے فائدے کو بیان فرما چکے ہیں،
اور انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلام امن وسلامتی اور اخوت وبھائی چارگی کا درس دیتا ہے، انسان اپنے اخلاق وکردار کو درست کرے اور سنت نبویہ کے مطابق زندگی گزارے، انسان کو چاہیئے کہ آپس میں پیار ومحبت کے ساتھ زندگی بسر کرے، اپنے افعال واعمال سے اسلام کی بہتر شناخت کرائے۔
حضرت مولانا ومفتی ذکی اللہ قاسمی مہتمم جامعہ راشد نابھہ نے قرآنی تعلیمات اور علم کی اہمیت وفضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے، علم نبوت کو حاصل کرنا اور پھر اسکو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے، انہوں نے علمائے دیوبند کی تاریخ بیان کی، اسلام کی عظمت ورفعت پر مکمل روشنی ڈالی۔
مفتی ثاقب قاسمی امام وخطیب مسجد یونیورسٹی لدھیانہ، مفتی نور العین قاسمی امام وخطیب چھاؤنی مسجد لدھیانہ، مولانا محمد نسیم قاسمی لدھیانہ نے مشترکہ طور پر اپنے اپنے بیان میں کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، سماج میں دینی تعلیمات کو فروغ دیا جائے، اپنے بچوں کو دینی تعلیمات سے روشناس کرائیں، سماج کو ہر طرح کی برائی اور فساد سے بچانے کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا کہ حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات کو یاد بھی رکھیں اور عمل بھی کریں، مزید انہوں نے مدارس کا ہر طریقے سے تعاون کرنے پر بھی زور دیا۔
قاری محمد غیور قاسمی صدر جمعیۃ علماء لدھیانہ اور علاقہ کے مختلف سماجی وفلاحی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے معزز حضرات نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مدرسہ کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی، مدرسہ ہذا کے اساتذہ کرام مولانا محمد اسماعیل صاحب اور مولانا قاری محمد نعیم الدین صاحب نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں نبی جان صاحب مدرسہ والی پور، حافظ عبد الرحمن صاحب امام وخطیب لدھیانہ، مولانا اسجد صاحب مدرسہ بسیاں، ڈاکٹر محمود الرحمن صاحب ملاں پور، نظام صاحب پردھان ملاں پور، فقیریہ محمد عرف لعلی صاحب، وائس پردھان فریاد علی، سیکرٹری فیروز صاحب، خزانچی حاجی اشرف صاحب مالیر کوٹلہ، گلو بھائی، آزاد بھائی، دلشاد صاحب، عبد الواحد صاحب، رحمت اللہ صاحب، لیاقت مکھن دین صاحب گجر، مولانا عبد الرحمن صاحب مدرس کندن پوری، حافظ منیب صاحب امام وخطیب بینک کالونی، نصر اللہ صاحب گارڈ روم، آزاد صاحب لدھیانہ، نسیم صاحب لدھیانہ، علاءالدین صاحب پیپل چوک، الیاس صاحب پیپل چوک سمیت برادران وطن ملاں پور، عام آدمی پارٹی، کانگریس، اکالی دل کے ذمہ داران حضرات اور علاقہ کے معزز حضرات تشریف لائے، مولانا حافظ محمد تسنیم صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔