
ریچی پانڈے سیتامڑھی کے ڈی ایم بناۓ گۓ
ریچی پانڈے سیتامڑھی کے ڈی ایم بنائےگئے۔
محمد صدر عالم نعمانی سیتامڑھی۔
2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر ریچی پانڈے جو اپنی سریلی آواز کے لیے مشہور ہیں، کو ضلع کا نیا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔بہارحکومت نےکئی محکموں کے پرنسپل سکریٹریوں اور سیکرٹریوں کے ساتھ ساتھ تین اضلاع کے ڈی ایم کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس میں سیتامڑھی، کٹیہار اور جہان آباد کے ڈی ایم شامل ہیں۔ سیتامڑھی کے ڈی ایم منیش کمار مینا کو کٹیہار کا نیا ڈی ایم بنایا گیا ہے، جبکہ ریچی پانڈے کو سیتامڑھی کا نیا ڈی ایم بنایا گیا ہے۔ ریچی پانڈے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت مضبوط ذہن کے مالک ہیں اور کام میں لاپرواہی بالکل پسند نہیں کرتے ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ریچی پانڈے 2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، جو پہلے جہان آباد کے ڈی ایم تھے۔ریچی پانڈے 11مئی 2022 سے جہان آباد میں ڈی ایم کے عہدہ پر اپنے فرائض کو انجام دے رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ پٹنہ میں ڈی ڈی سی کے طور پر کام کرچکےہیں۔ وہ ایک سخت اورایماندارافسر کےطورپر پہچانے جاتے ہیں۔ڈی ایم ریچی پانڈے کو زمینی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن میں ان کے بہتر کام کے لیے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی جانب سے ‘بھومی ایوارڈ’ سے بھی نوازا جاچکاہ K ے۔