
خادمین امت کی جانب سے "سیرتؐ پروگرام-۱۸” کا اعلان،مہاراشٹر اور تلنگانہ کے 27 اضلاع شامل
یکم فروری ۲۰۲۵کو ریاستی کوئز اور اسٹیٹ لیول قرآن اینڈ سائنس ایگزیبیشن
۲/ فروری ۲۰۲۵کو مرکزی جلسۂ سیرت النبی ﷺ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات
—————–
سیرتؐ پروگرام، خادمین امت کے زیر اہتمام ایک مقبول عام ملی سرگرمی ہے جو تسلسل کے ساتھ ۱۷ سالوں سے جاری ہے۔ پچھلے سال دس ہزار طلباء پروگرام میں شامل رہے۔ امسال "واللہ یحب المطھرین” اس مرکزی موضوع اور "خلافت،امامت،امت کی خدمت ہوجائے۔۔۔ یارب!وہ کردار وہ شخصیت عنایت ہوجائے” اس امید آس و اردوں سے مسلم طلباء و نوجوانوں کو مامور کرنے کے مقصد سے "سیرتؐ پروگرام-۱۸” کا اعلان کیا گیا ہے۔ جو ایک ملی پروگرام ہوگا جس میں میں قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر، مسلم ایڈوکیٹ فورم-ناندیڑ، اقصٰی گروپ فاؤنڈیشن اور اوشین فلیکس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اپنا بھرپور عملی کردار ادا کریں گے۔ یہ پروگرام حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صاحب-حیدرآباد، حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب-پربھنی، حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد صاحب-ناندیڑ اور حضرت مولانا مفتی محمد نعیم خان صاحب-اورنگ آباد کی سرپرستی نیز حضرت مولانا محمد ایوب صاحب-ناندیڑ، جناب عبدالکریم سالار صاحب-جلگاؤں جناب ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی صاحب-ناندیڑ اور جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب-پربھنی کی نگرانی میں منعقد کیا جائےگا۔اس پروگرام کے تحت چھ مسابقے اور ایک رہنمائی کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ مرکزی جلسہ میں ریاستی سطح پر دینی خدمات کے لئے "حضرت ابو ہریرہؓ ایوارڈ” اور "حضرت سمیہؓ ایوارڈ”، سماجی فلاح و بہبود کے لئے "حضرت رویدہؓ ایوارڈ”، ملی اتحاد کی کاوش کے لئے "بنیان مرصوص ایوارڈ”، عصری تعلیمی میدان میں "سر سید احمد خان ایوارڈ”، تدریسی میدان میں "نشان اقراء ایوارڈ”، صحافتی میدان میں "مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ” اور ضلع سطح پر دینی مدارس و مکاتب کے اساتذہ کے لئے "مصعب بن عمیرؓ ایوارڈ” اسکول کالج کے اساتذہ کے لئے "ابن عباسؓ ایوارڈ” اور "ماں عائشہ صدیقہؓ ایوارڈ”، اور صحافی حضرات کے لئے "آفتاب صحافت ایوارڈ” دئے جائیں گے ۔ مشاورت و انتخاب کے بعد ماہ نومبر ۲۰۲۴ کو ان ایوارڈز کے لئے ناموں کا اعلان ہوگا۔
سیرتؐ پروگرام-۱۸ کے تحت انعقاد پزیر مسابقے یا مقابلوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔
*تحریری کوئز*: اس مقابلے کے لئے قرآن اینڈ سائنس اور تاریخ اسلام ان موضوعات پر 900 سوال و جواب پر مبنی کتاب دی جائے گی جس میں سے 1 سے 600 سوال 5/ جنوری 2025 کو صبح 11:00 سے 1:00 بجے لئے جانے والے امتحان میں آئیں گے۔ اس امتحان کا رزلٹ 12/ جنوری 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں *گروپ اے:* پنجم تا ہفتم، *گروپ بی:* ہشتم تا دہم، *گروپ سی:* جونیئر کالج کے طلبا وطالبات حصہ لیں گے۔ ہر ضلع سے ضلع سطح پر ہر گروپ سے لڑکے اور لڑکیوں میں اول دوم،سوم کو ٹروفی اور سند دی جائے گی ، 30 یا اس سے زیادہ شرکاء جس اسکول سے بھی داخلہ لیں گے اس اسکول ٹاپر کو بھی میڈل اور سند دی جائےگی جبکہ مقابلے میں شامل تمام کو سند دی جائے گی۔ اس مقابلہ کے لئے داخلہ فیس -/100 روپئے رکھی گئی ہے جس میں کتاب مفت دی جائے گی۔ داخلہ کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2024 ہے۔
*ریاستی زبانی کوئز* تحریری کوئز میں ہر ضلع سے ہر گروپ میں اول،دوم سوم، آنے والے لڑکے اور لڑکیاں ریاستی زبانی کوئز کے لئے کوالیفائی ہوں گی۔ ہر ضلع سے تین لڑکوں کی ٹیمیں اور تین لڑکیوں کی ٹیمیں کوالیفائی ہوں گی۔ ریاستی زبانی کوئز مقابلہ یکم فروری 2025 کو صبح 9:00 بجے سے حیدر گارڈن فنکشن ھال مال ٹیکری روڈ، دیگلور ناکہ ناندیڑ پر ہوگا۔ ریاستی سطح پر اول دوم سوم آنے والوں کو ٹروفی،میڈل، گفٹ ہیمپر اور سند دی جائے گی۔ یہ ریاستی مقابلہ لائیو دکھایا جائےگا۔
*لیکچرسیریز مقابلہ* "شخصیت سازی-مقاصد و اہداف قرآن و سنت کی روشنی میں” اس موضوع پر 90 منٹ کا ایک لیکچر بغور سماعت کرنا ہوتا ہے۔ لیکچر کے فوری بعد 50 سوالات پر مشتمل ایم سی کیو پیپر حل کرنا ہے۔ اس مقابلے میں *گروپ اے:* ہشتم تا دہم، *گروپ بی:* جونیئر کالج اور *گروپ سی:* اوپن گروپ ہوگا۔ ہر ضلع میں مختلف تواریخ میں یہ مقابلہ لیا جائے گا۔ ناندیڑ میں یہ مقابلہ 24/ نومبر 2024 کو ہوگا۔ لیکچر کی تاریخ سے دو دن پہلے تک داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ داخلہ فیس -/100 روپئے رکھی گئی ہے۔ اس مقابلے میں ہر گروپ سے ریاستی سطح پر اول دوم،سوم ٹروفی، میڈل اور سند انعامات لڑکے لڑکیوں میں علحدہ دئے جائیں گے۔ مساوی نمبرات پر دوسرا پیپر لیا جائے گا۔اور ہر ضلع سے بھی اول دوم،سوم ٹرفی اور سند انعامات لڑکے لڑکیوں میں علحدہ دئے جائیں گے۔ مساوی نمبرات پر قرعہ کیا جئےگا۔تمام شرکاء کو سند دی جائے گی۔
*قرآن اینڈ سائنس ایگزیبیشن* اس مقابلے میں جماعت ہشتم تا دہم کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ تین رکنی ایک ٹیم ہوگی۔ 1- مسلم سائنسدان-ایجادات(کوئی دو) 2- دل کی ساخت اور دوران خون، 3- مکڑی اور چیونٹی-ساخت اور نظام، 4- سمندر کی تاریک گہرائیاں اور پانی، 5- سورج کا بے نور ہوجانا۔ ان موضوعات میں سے کسی ایک پر بالتفصیل معلومات پر مشتمل *ماڈل* تیار کرنا ہے اور دوران پیشکش قرآن کے حوالہ جات شامل کرنا ہے۔ داخلہ فیس فی شریک -/50 روپئے ہے۔ اور 10/ دسمبر 2024 تک داخلہ لے سکتے ہیں۔ تیار کردہ *ماڈل یکم جنوری 2025* کو ضلعی ذمہداران کے پاس جمع کرنا ہے، آئے ہوئے ماڈل میں سے ضلع سطح پر ٹاپ فائیو منتخب کئے جائیں گے۔ اور انھیں ٹروفی اور سند انعام دی جائے گی۔ ہر ضلع کے ٹاپ فائیو، یکم فروری 2025 کو حیدر گارڈن فنکشن ہال ناندیڑ پر صبح 11:00 بجے سے شام 4:00 بجے *ریاستی سطح قرآن اینڈ سائنس ایگزیبیشن* کے لئے کوالیفائی ہوں گے۔ ان میں سے ریاستی سطح پر *ٹاپ ٹین* منتخب کئے جائیں گے۔ جنھیں ٹروفی، میڈل،گفٹ ہیمپر اور سند انعام دی جائے گی۔
*کھیل مقابلے* لڑکے *گروپ اے:* پنجم تا ہفتم، *گروپ بی:* ہشتم تا دہم کے لئے دوڑ، کبڈی، گولہ پھیک/ بھالا پھیک
اور لڑکیاں *جماعت پنجم تا ہفتم* کے لئے دوڑ رسی اور کھو-کھو کے مقابلے ہوں گے۔ یہ مقابلے صرف ضلع سطح پر ہوں گے۔ اور ضلعی ذمہداران آہنی سہولت سے لیں گے۔ ناندیڑ میں یہ مقابلے 12/ جنوری 2025 کو صبح 8:00 بجے سے ہوں گے، مقام کا اعلان وقت پر کیا جائے گا اور اسی دن انعامات کی تقسیم بھی ہوجائے گی ان مقابلوں میں داخلہ فیس فی کھیل -/50 روپئے رکھی گئی ہے۔ انفرادی کھیل میں ضلع سطح اول،دوم سوم ٹروفی/میڈل اور سند دی جائے گی۔
*کیرئیر اینڈ جآب کونسلنگ کیمپس* یہ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ بلکہ مسلم طلباء و نوجوانوں کے لئے موٹیویشنل اور رہنمائی کیمپ ناندیڑ، اورنگ آباد،مالیگاؤں، جلگاؤں، بیڑ اور بلڈھانہ میں لئے جائیں گے جس کے لئے مقررہ تواریخ سے پہلے مزید تشہیری سلسلہ لیا جائے گا۔ خادمین امت اسطرح کے کیمپس سال میں تین چار لیتی رہے گی۔
اس طرح ہمہ مقصدی ایک جمبو پروگرام خادمین امت نے جاری کیا ہے۔ جس سے طلباء و طالبات کی بیشتر صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔ ملت کی تاریخ اور کئے گئے کارناموں سے نئی نسل میں ایک جوش، جذبہ اور کچھ کر گزرنے کا اعتماد پیدا ہوگا۔ خادمین امت کے امیر جناب عابد خان حمید خان نے تعلیمی اداروں کے ذمہداران، پرنسپلس اور صدر مدرسین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ادارے سے زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کو شریک کروائیں۔ نیز فعال اساتذہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اس پروگرام کو بہتر سے بہتر انداز میں تکمیل تک پہنچانے کے لئے عملی طور پر شامل ہوں۔ وہ تمام اہل ثروت حضرات جو ملت کے نونہالوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے دلچسپی رکھتے ہیں وہ کامیاب شرکاء کو انعامات اسپانسر کریں۔ دامے درمے اس پروگرام میں تعاون کریں۔ مزید معلومات اور جانکاری کے لئے۔ عابد خان سر 9527818118، محمد داؤد سر 94212918، ظہیرالدین انعامدار سر 9850873285 پر رابطہ کریں، بہنیں اور لڑکیاں 8329492023 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔خواہشمند طلباء و طالبات
1- اقصٰی ملٹی سروسز، نزد نشیمن ہوٹل، دیگلور ناکہ ناندیڑ، 2- لکی بک سنٹر، جنگم واڑی روڈ نظامی کالونی، سری نگر ناندیڑ پر ناموں کا اندراج کر سکتے ہیں۔