تازہ ترین خبریں

27 ویں بیچ کی دوروزہ ٹریننگ اختتام پذیر عبدالسلام انصاری؛ نوراسلام

 

پٹنہ محمد صدر عالم نعمانی

ڈاکٹر محمد نور اسلام علیک ناظم امتحانات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے اطلاع دی ہے کہ سپول ضلع کے فوکل اساتذہ کے 27ویں بیچ کی آفات وانتظامات کی دوروزہ ٹریننگ یوتھ ہاسٹل فریزر روڈ پٹنہ میں اختتام پذیر ہوگیااس موقع پر جناب عبدالسلام انصاری سکریٹری مدرسہ بورڈ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں اور انہوں نے آفات وانتظامات کی ٹریننگ میں شریک ہوئے والے اساتذہ کرام کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کا نظام تعلیم اسکولی نظام تعلیم سے بالا تر ہے، مدارس میں دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کا بھی نظم ہے، مدارس میں ابھی جو نصاب تعلیم نافذ ہیں ، اس میں مولوی ساینس،مولوی کامرس،مولوی آرٹس،اور مولوی اسلامیات کی تعلیم کا نظم ہے،لیکن ہمارے مدارس میں اس معیار کے اساتذہ کی کمی ہے،جس کے لئے ہم لوگوں نے ضابطہ میں اصلاح کرتے ہوئے مذید اساتذہ یونٹ کی منظوری کے سلسلے میں تجویز بورڈ میں پاس کراکر محکمہ تعلیم کو بھیجدیا ہے امید ہے کہ جلد ہی منظوری مل جائے گی، جن مدارس کو سنکلپ 1090مورخہ

29/11/1980 میں درج شراءط کو پورا نہیں کرنے کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے اس کی منظوری رد کر نے کی سفارش کی ہے، ان مدارس کو مکتوب کے ذریعہ وضاحت پوچھتے ہویے کمی کو دور کرنے کی ہدایت جاری کر رہے ہیں ،ڈاکٹر محمد نور اسلام نے مختصر مگر جامع خطاب میں فرمایا کہ مدارس کے نظام تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،اور جہاں مدارس کی عمارت، اور دیگر بنیادی شرائط ضابطہ کے مطابق نہیں ہے ان مدارس کے ذمہ دار جلد سے جلد اسے درست کرلیں، عبدالسلام انصاری سکریٹری مدرسہ بورڈ نے اساتذہ کو ٹریننگ کی سند دیکر انکی حوصلہ افزائی فرمائی اس موقع پر رضوان احمد ماسٹر ٹرینر ،جمشید عالم ،اورمحترمہ رضیہ سلطانہ نے اساتذہ کو ٹریننگ دینے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button