
بہارتازہ ترین خبریں
ڈاکٹر دیپ نارائن کمار کے تبادلہ پر الوداعیہ تقریب کا انعقاد
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ضلع کے دلسنگھ سرائے آر بی کالج کالج کے شعبہ جغرافیہ کے صدر استاذ ڈاکٹر دیپ نارائن کمار کا یہاں سے بی آر بی کالج سمستی پور تبادلہ ہونے پر کالج میں اساتذہ یونین کی جانب سے پرنسپل پروفیسر سنجئے جھا کی صدارت میں ایک الوداعیہ مع اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مقررین نے انکی شخصیت و کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انکے تبادلہ کو کالج کے لئے غیر تلافی نقصان بتایا اور انکے تابناک روشن مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا
اس موقع پر کالج کے استاذ مع اساتذہ یونین کے صدر ڈاکٹر شکیل اختر ڈاکٹر ومل کمار ڈاکٹر سوہت رام ڈاکٹر دھیرج کمار پانڈے ڈاکٹر اپورب سارسوت ڈاکٹر ادئے شنکر ودیارتھی ڈاکٹر راج کشور ڈاکٹر انوپ کمار مہتاب عالم خان عقیل احمد ڈاکٹر جوہی کماری ڈاکٹر نصرل اسلام ڈاکٹر جوالا پرساد رائے ڈاکٹر اویناش کمار ڈاکٹر انیل ٹھاکر ڈاکٹر ششمیتا سونی ڈاکٹر منوہر کمار یادو کے علاوہ ملازمین سپنا کماری ملئے کمار پربھات رنجن شتروگھن ساہ وریندر کمار وغیرہ تھے اساتذہ یونین کے خزانچی مع استاذ ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ نے نظامت کے فرائض انجام دیے