
بہارتازہ ترین خبریں
آفتاب عالم قاسمی جدیو تعلیمی سیل کے ضلع نائب صدر نامزد
مدہوبنی جدیو تعلیمی سیل کے صدر ڈاکٹر سنجیو کمار جھا نے راجنگر بلاک کے پرسا گاؤں کے رہائشی فعال سماجی کارکن مولانا آفتاب عالم قاسمی کو پارٹی کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوئے صدارت کی بڑی ذمہ داریاں سپرد کی گئی ہے
اور امید ہے کہ ان کے ذریعہ پارٹی کے مفاد میں اور بھی بہتر کام کئے جائیں گے واضح رہے کہ چندراکمپلکس میں منعقد تقریب میں جھنجھارپور کے ایم پی رام پرت منڈل کے ہاتھوں آفتاب عالم قاسمی کو لیٹر دیا گیا آفتاب عالم قاسمی کو اس عہدہ کے لیے منتخب کئے جانے کے بعد علاقہ کے کئ افراد نے مبارک باد پیش کی جن میں رام داس منڈل ڈاکٹر سنجیو کمار جھا بدرالدین صاحب مولانا نظام الدین ماسٹر شاکر صاحب سمیت سماجی وسیاسی کارکنان کے نام شامل ہیں