مضامین و مقالات

گجرات حادثاتی 100 اموات کیا بھگوان کی طرف سے بی جے پی کو الٹی میٹم   ہے؟

ابن بھٹکلی۔                                      گجرات جھولتا برج حادثہ 100 کے قریب معصوم اموات، مہاں مودی جی کو، بھگوان کے کرودھت ہونے کا سنگیتا اشارہ ہے؟                                 31مارچ 2016 کلکتہ وویکانندا روڈ زیر تعمیر فلائی اور برچ گرجاتا ہے اور 29 لوگوں کی موت ہوتی ہے اس پر ان ایام کلکتہ صوبائی  انتخاب کے چلتے، اس حادثہ اور 29 اموات کو کلکتہ کی عوام کو ممتا حکومت سے آمان کے لئے،  بھگوان کا  اشارہ قرار دیتے ہوئے،  دیش کے مہان پرائم منسٹر 56″ سینے والے، مودی جی نے،  ان 29 افراد کی حادثاتی موت پر،لوگوں کے جذبات بھڑکاتےہوئے،ووٹ سمیٹنے کی کوشش کرتے پائے گئے تھے۔کانگرئس پارٹی، آپ پارٹی یا ترنمول پارٹی میں اب بھی یہ اخلاق و کردار  باقی ہیں کہ وہ آج 30 اکتوبر 2022 گجرات موربی ڈیم پر انگریزوں کے زمانے کے بنائے،جھولتے برچ حادثہ پر، گجرات انتخابی پس منظر میں، اس حادثہ میں مرنے والے سو کے قریب گجراتیوں کے پارتو شریر پر، گندی سیاست کر ووٹ حاصل کرنے کی جستجو کرتے پائے جائیں۔

لیکن کم از کم ھندؤں کے ویر سمراٹ، دیش کے مہان شکتی سالی پرائم منسٹر  مودی جی جو، دیش کے پرائم منسٹر کم، صوبائی انتخابات میں،بی جے پی کی ڈولتی نیئہ کو پار لگانے،  ہر دوسرے تیسرے دن، کسی نہ کسی بہانے، گجرات دوڑ آنے والے، اور اب اس حادثہ والے دن بھی گجرات میں، اپنی ماتر بھومی میں، اتنے بڑے وقوع پذیر ہونے والے حادثہ کو، مہان بھارت کو اتنی بری طرح معشیتی طور تباہ و برباد کردینے کے لئے، کیا مودی جی، اسے بھگوان کی طرف سے  اشارہ یا چنوتی سمجھیں گے؟      https://youtu.be/u2OWBWXOvcs

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button