
صاف شفاف انتخاب کا انعقاد انتظامیہ کی اولین ترجیح ڈی ایم ایس پی
صاف شفاف انتخاب کا انعقاد انتظامیہ کی اولین ترجیح : ڈی ایم ایس پی
محمد صدر عالم نعمانی سیتامڑھی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر ریچی پانڈے اور ایس پی منوج کمار تیواری نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کو صاف، منصفانہ، خوف سے پاک اور شفاف ماحول میں کرانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی ایم ایس پی نے کہا کہ تمام اہلکار الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔ڈی ایم نے کہا کہ نقد رقم یا کسی قسم کی رشوت تقسیم کرنا یا ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ یہ دفعہ 171(b) اور دفعہ 171(c) کے تحت ایک جرم ہے۔ تمام نکات کا ایک ایک کر کے جائزہ لیا گیا جن میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی تعمیل، امن و امان کی بحالی، مواصلاتی منصوبہ بندی، پولنگ اسٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات کی دستیابی، اہلکاروں کی تربیت، پورٹل پر انٹری، گاڑیوں کا انتظام شامل ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ انتخابات کا ہر مرحلہ بہت اہم ہے۔ تمام انتخابی عمل بشمول نامزدگی، جانچ پڑتال، امیدواری واپس لینے، ووٹنگ، ووٹوں کی گنتی کے مکمل ہونے تک تمام عہدیداروں کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرنا یقینی بنانا ہوگا۔ڈی ایم نے کہا کہ سبھی انتخاب میں شامل اہلکار عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت انتخابی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا میں ڈیپوٹیشن پر ہیں۔ ڈی ایم نے کہا کہ تمام عہدیدار نہ صرف غیر جانبداری سے کام کریں گے بلکہ کام میں ان کی غیر جانبداری لوگوں میں بھی جھلکنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی ایم نے پولنگ اسٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ریمپ، پینے کے صاف پانی، بیت الخلاء، بجلی، ہیلپ ڈیسک وغیرہ کا انتظام ہونا چاہیے۔