
فوقانیہ و مولوی کے داخلہ کارڈ کی تقسیم جاری
پٹنہ محمد صدر عالم نعمانی
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر انتظام واہتمام 22جنوری 2024سے فوقانیہ مولوی کا انعقاد 253مراکز پر ہونے جارہا ہے، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، 12جنوری سے داخلہ کارڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے، امتحانات کو صاف وشفاف ماحول میں کرانے کےلئے شعبہ امتحانات پوری طرح مستعد ہے،
ان خیالات کااظہار ڈاکٹر نور اسلام علیگ ناظم امتحانات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوقانیہ مولوی امتحانات 2024
کا امتحان چیرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی قیادت میں بروقت اکیڈمک کلنڈر کے مطابق 22جنوری سے 27جنوری تک ہونا طے ہے، جناب چیرمین صاحب کا مقصد ہے کہ طلباء و طالبات کے اندر مقابلہ جاتی صلاحیت پیدا ہو تاکہ روزگار سے متعلق امتحانات میں انہیں کوئی دشواری نہ ہو ڈاکٹر نوراسلام ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ جنا ب عبدالسلام انصاری کی خاص توجہ کی وجہ کر تمام کام بر وقت انجام پارہے ہیں اب چونکہ مدرسہ کے نظام تعلیم اسکول کے نظام تعلیم سے بہتر نہیں بلکہ بالا تر ہے، اور اس کے مطابق مدرسہ کے طلباء و طالبات واساتذہ کو کڑی محنت کی ضرورت ہے جس سے مدارس کے طلباء و طالبات کامیاب ہوسکےاور ریاست وملک وقوم کی خدمات بہتر طریقے سے انجام دے سکے،