تازہ ترین خبریں

آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نے ضرورت مند خاندانوں میں رمضان کٹ تقسیم کرنے کا آغاز کیا اس سال ہم نے 30 ہزار خاندانوں تک پہونچنے کا ہدف طے کیا ہے / ڈاکٹر عارف ندوی

نئی دہلی: (پریس ریلیز) آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی وژن 2026 کے تحت ملک بھر میں ضرورت مند خاندانوں کو رمضان کٹ فراہم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام جامعہ نگر کے اسکالر اسکول میں منعقد ہوا، جہاں انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے خازن سکندر حیات، معروف ہڈی سرجن ڈاکٹر محمد فاروق اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر جامعہ نگر کے 70 ضرورت مند خاندانوں میں رمضان کٹ تقسیم کیے گئے۔ آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے تحت ہر خاندان کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیا جاتا ہے، تاکہ وہ رمضان کے دوران بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہیں۔
آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ندوی نے بتایا کہ اس سال 30 ہزار رمضان کٹ تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت دہلی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، گجرات، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کی 22 ریاستوں میں مستحق خاندانوں تک یہ امداد پہنچائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ 15 رمضان تک یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈاکٹر عارف ندوی نے مزید کہا کہ آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ ہر سال رمضان کے موقع پر ضرورت مندوں کی خصوصی مدد کرتا ہے۔ رمضان سے قبل مستحق خاندانوں کی نشاندہی کا کام مقامی افراد اور والنٹیئرز کے ذریعے مکمل کیا جاتا ہے، تاکہ امداد صحیح لوگوں تک پہنچ سکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رمضان کٹ میں اتنا راشن اور کھانے پینے کا سامان ہوتا ہے جو ایک خاندان کے چھ افراد کے لیے پورے مہینے تک کافی ہوتا ہے۔ آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نہ صرف سیزنل پروجیکٹس چلاتا ہے بلکہ تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی جیسے بڑے فلاحی پروگرام بھی انجام دے رہا ہے۔

جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ، وژن 2026، نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button