
مولانا زاھد حلیمی قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ، دور حاضر میں تعلیمی ترقی کیسے ہو گی؟ ۔مفتی فیصل عبداللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدرسہ دارالعلوم اسعدیہ کھیری باندھ بھاگلپور میں مولانا زاہد حلیمی قاسمی کی صدارت میں اساتذہ و شوری کی میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں مدرسہ کے مایہ ناز اساتذہ کرام حافظ محمد اشعر حلیمی صاحب ، حافظ محمد عظیم الدین صاحب حافظ محمد مجاہد صاحب،اور مفتی فیصل عبداللہ مدھے پورہ، شاھد حلیمی،محمد ساجد ودیگر حضرات نے شرکت کی ، میٹنگ میں مدرسہ کی ترقی اور طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کی تجاویز رکھی گئیں ،سبھوں نے نیک مشوروں سے نوازا ، ایک اہم بات یہ ہوئی کہ شروع سال طلبہ کے سرپرستان مدرسہ میں داخلہ کردینے کے بعد مہینوں اپنے بچوں کی خبر گیری نہیں کرتے ،جب مدرسہ میں چھٹی ہوجاتی ہے یا بچہ بیمار ہو جاتا ہے تب ملاقات کی فکر لاحق ہوتی ہے نہیں تو یونہی چھوڑ دیتے ہیں ،اور یہ غیر ذمہ دارانہ طریقہ ہے یا نہیں تو فون پر پر رابطہ کو ہی کافی سمجھتے ہیں اسلئے مدرسہ کی شوریٰ نے یہ طے کیا ہے کہ بچوں کے سرپرستان یا گارجین کی ہردو ماہی میٹنگ رکھی جائے اور میٹنگ سے پہلے بچوں کا دوماہی امتحان کرایا جائے اور ان کے سامنے بچوں کی کارکردگی پیش کی جائے تاکہ وہ جان سکے کہ میرے بچے نے کیا پڑھا ہے اور کتنا پڑھا ہے ؟اور بچوں کے ذہن میں یہ موجود رہے گا کہ مجھے وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اسلئے کہ میری کارکردگی پیش کی جاتی ہے ۔
اور چونکہ مدرسہ کا سالانہ اپنے آخری مرحلے میں چل رہا ہے تو اس مشورے میں مدرسہ کے طلبہ کا سالانہ امتحان اور انجمن اصلاح البیان کا اختتامی پروگرام اور سرپرستان و گارجین کی میٹنگ بھی طے ہوئی کہ سالانہ امتحان چار اور پانچ شعبان المعظم کو منعقد ہوگا اور اختتامی پروگرام نو شعبان المعظم بروز جمعرات کو دن دس بجے بڑے آن بان سے ہوگا اور اس میں بچوں کے سالانہ امتحان کے نتائج اور تقسیمات انعام بھی دئیے جائینگے بعدہ مدرسہ کی سالانہ تعطیل کردی جائے گی۔