دہلی

اتحاد امت وعظمت وارثین انبیاء کانفرنس علی گڑھ بحسن وخوبی اختتام پزیر

 

الحاج حفیظ اللہ شریف صاحب کی طرف ضلع علی گڑھ اور اطراف کے
کل اٹھارہ /18علماء کا عمرہ کیلیے انتخاب

پریس ریلیز علی گڑھ 6 جون الحمدللہ تنظیم خدام العلماء علی گڑھ کی طرف سے شاہی جامع مسجد علی گڑھ میں 5جون بروز سوموار بعد نماز مغرب اتحاد امت وعظمت علماء کانفرنس کا انعقاد ہوا جسمیں سینکڑوں علماء ودانشوران نے شرکت کی، اس مبارک موقع پر تنظیم ھذا کے چیرمین الحاج حفیظ اللہ شریف صاحب بنگلور نے کل 18 علماء وحفاظ کو عمرہ کرانے کیلیے منتخب کیا، قرعہ کے بعد بیشمار علماء وحفاظ کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں تھے کچھ علماء کے آنکھوں میں خوشی کے آنسوں تھے اور دل میں جناب حاجی حفیظ اللہ شریف صاحب کیلۓ خوشی کے جذبات اور زبان کلماتِ تشکر کے ساتھ یہ کہا کہ ہمارے لیے بڑی خوش نصیبی کی بات ہے کہ اللہ تعالی نے حاجی صاحب کے ذریعہ ہم علماء وائمہ کو عمرہ پر جانے کا راستہ آسان فرمایا، امید ہے ماہ اگست میں دس علماء اور بعد کے مہینے میں 10علماء خانہ کعبہ وروضہ رسول تک پہنچیں نگے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے ان شاءاللہ

شہر علی گڑھ کی ایشیا میں سب سے زیادہ سونے والی عبادت خانہ کے نام سے معروف ومشہور شاہی جامع مسجد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں بڑے بڑے علماء ومفتیان کرام نے شرکت کی ، حضرت مفتی عبد الواحد قاسمی کے علاوہ ۔مولانا امجد ندوی اور قاری مشیر احمد صاحب مہتمم مدرسہ فلاح دارین بھی موجود رہے،
اس انتخاب میں بیشمار علماء کےقرعہ کے عمل میں شریک ہونے کے ساتھ مولانا اکبر قاسمی صدر جمعیۃ علماء علی گڑھ اور شاہی جامع مسجد کے نائب امام نے بھی قرعہ کے عمل میں شرکت کیلئے اپنا نام پیش کیا
اسی طرح
حاجی تحسین علی گڑھ شہ روز طارق رضاء صاحب
حاجی نوید ابن حاجی پرویز اور انجینئر عمار، شرجیل بھائ ریل اسٹیٹ ، علی رضا صاحب
و حاجی جلال وغیرہ کے علاوہ تالے فیکٹری کےبیشمار آنر بھی موجود رہے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ

اخیر میں حاجی صاحب کے پرمغزخطاب اور پیغام ودعاء کے بعد یہ مبارک کانفرنس بفضلہ تعالی بحسن وخوبی اختتام کوپہنچا
ہم سب سے پہلے اللہ رب العالمین کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تنظیم خدام العلماء کوحاجی حفیظ اللہ شریف جیسا مخلص اور مشفق چئرمین مین دیا جن کی محبت اور ذرہ نوازی کے ذریعہ ہم سب کواس مبارک سفر کی سعادت نصیب ہوئ
اس کے بعد ہم تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اور درخواست کرتے ہیں کہ تنظیم خدام العلماء کو پورے ہندوستان میں فروغ دیں، تاکہ حاجی صاحب کا یہ مشن اور تحریک پوری دنیامیں پھیل جائے اور دوسرے صاحب ثروت افراد اٹھ کھڑے ہوں اور علماء وحفاظ اور ائمۂ کرام کی اس مبارک خدمت کیلۓ آگے آئیں
اللہ پاک تمام مشارکین کو جزاے خیر عطاء فرماے
اور حاجی صاحب کو دونوں جہاں کی سربلندی عطاء فرماۓ
اور آپ کے اس عظیم مشن اور تنظیم و تحریک کو قیامت تک قائم و دائم رکھے۔
آمین یارب العالمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button