
جمعیۃ سدبھاونا منچ (جمعیۃ علماء ہند) دلوں کو جوڑتے ہوئے کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھتے ہوئے کل مذاہب پر مشتمل باشندگان وطن نے پر زور ساتھ ساتھ چلنے کا کیا اعلان*
نئی دہلی 12 جنوری 2023
مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند بہادر شاہ ظفر مارگ آئی ٹی او نئی دہلی میں منعقدہ مشترکہ سبھا میں آئے مہمانوں کا مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے استقبال کرنے کے ساتھ سبھی کی تشریف آوری و ایک ساتھ جمع ہونے کو ملک کے لئے بہت اہم و خوش آئند قرار دیا
اس موقع پر آچاریہ ساحل جی مہاراج چھتر پور دہلی و نیپال نے کہا مولانا محمود مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند و سدبھاونا منچ کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر ہمیں چلنا ہے پورے دیش و دیش واسیوں کے لئے ہمارا صاف سندیش ہے کہ ہم دیش کے سبھی باشندوں کو سمان دیں انکا آدر کریں دھرم و قانون اور سماج یہی چاہتا ہے غلط فہمی و افواہیں پھیلاکر اور ڈراکر کوئی کسی کو دبا کر نہیں رکھ سکتا ہے امن و شانتی اور عزت و احترام کے بغیر معاشرہے کا تحفظ و ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی ہے
سوامی آریہ تپسوی جی مہاراج آشرم روہنی دہلی نے کہا میرے سامنے کتنے ہی تقاضے و کام ہوں لیکن دلوں کو جوڑنے و آپسی سدبھاؤ کے پروگرام و سبھا اور پیدل یاترا کے ذریعے لوگوں کے بیچ جانے کے لئے ہر سمے آگے رہتا ہوں سدبھاونامنچ کو مضبوط کرنا ہے ہندو مسلم رشوں کو کبھی کمزور نہیں ہونے دینا ہے
ڈاکٹر رمیش کمار پاسی جی قومی صدر انڈین پیش مشن نے کہا ہم باہر دیشوں امریکہ انگلینڈ عرب و یورپ دیشوں میں بھارت کی انیکتا میں ایکتا و اتحاد و پیس کو لیکر جاتے ہیں یہاں کی مثالیں و حوالے دیتے ہیں لیکن یہاں ہم اونچ نیچ و ڈر خوف بھید بھاؤ کا ماحول بنائیں باشندگان وطن کے درمیان دوریاں و کھائی بنائیں یہ بہت نقصان دہ ہے مزید یہ کہ جو ایسا کر رہے ہیں انکو نہ ہم سمجھائیں نہ روکیں تو ہم سمجھ سکتے ہیں کہ سماج کہاں جا رہا ہے آگے چل کر بڑا نقصان ہوسکتا ہے اس لئے دیش کی آپسی سدبھاؤ والی مثال ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے
سرووپری سنستھا کی رادھا شرما جی نے کہا کہ ہندو مسلمانوں کی دوائیں کھان پان سونا اٹھنا بیٹھنا کام کاروبار کیا الگ الگ ہیں یہ دو قومیں کیا الگ الگ جنس کی ہیں جو یوں بھید بھاؤ کا ماحول بنایا جا رہا ہے
جمعیۃ سدبھاونا منچ جمعیۃ علماء ہند کے کنوینر مولانا جاوید صدیقی قاسمی دہلی نے کہا کہ خانوادہ مدنی نے دیش کی آزادی سے لیکر آج تک دیش و سماج کو بنانے سنوارنے و جوڑنے اور ترقی کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں مولانا محمود مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند نے یہ عزم کیا ہے کہ ملک کے گوشے گوشے میں لوگوں کے درمیان ہم امن کا پیغام و عزت و احترام و سمان آپسی سدبھاؤ کو لیکر جائیں گے ملک کو بٹنے نہیں دیں گے سب ساتھ چلے ہیں آگے بھی ساتھ چلیں گے مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے مزید کہا کہ یہ ہماری محنت مجبوری میں نہیں بلکہ دیش کی ضرورت میں شامل ہے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پورے ملک میں ہندو مسلمانوں کے گاؤں علاقے ایک دوسرے سے ملے جلے ہیں سبھی کی روز مرہ کی ضروریات ایک ہی جگہ سے وابستہ ہیں لہذا بھید بھاؤ سے زندگی دشوار و مشکل ہوجاتی ہے ڈر و خوف کے ماحول میں کوئی ترقی نہی کر سکتا ہے
اس موقع پر معروف سماجی کارکن جتیندر جی بدر پور بوڈر دہلی شالنی جی دہلی ایکتا جین جی آیا نگر نئی دہلی منو بابا راکیش جی رضوان منصوری جی مولانا رستم سہرسا مولانا محمد داؤد امینی دہلی قاری عبد السمیع دہلی قاری احرارالحق جوہر قاسمی مفتی محمد قاسم غازی آباد نرگس خان جی براڑی دہلی محفوظ بھائی کے کے شرما جی نیرج جی نے اظہار خیال کیا سبھی نے سدبھانا منچ کے ساتھ چلنے کی بات کہی
ان کے علاوہ سبھا میں کثری تعداد میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں و ذمہ داران نے شرکت کی
جن میں مولانا ھارون مہرولی گایتری جی مولانا ضیاء اللہ قاسمی قاری آزاد مولانا آصف فاروق جی رمیش کمار جی تنویر عالم گڑیا جی شبانہ جی سیتا جی قابل ذکر ہیں
منجانب
دفتر جمعیۃ سدبھاونا منچ جمعیۃ علماء ہند بہادرشاہ ظفر مارگ آئی ٹی او نئی دہلی