تازہ ترین خبریں

مولانا سجاد صاحب نعمانی مہتمم جامعہ محمودیہ بسوارا مہیگاواں ضلع گڈا جھارکھنڈ آل انڈیا تحریک عوام ہند ضلع گڈا کے کنوینر منتخب

 

20(اسٹار نیوز ٹیلیویژن)بھاگلپور/گڈا

آل انڈیا تحریک عوام ہند کودیگر ریاستوں میں مستحکم کرنے اور تحریک کے پیغام کو امت کے ہرفردتک پہونچانے کے لئے آل انڈیا تحریک عوام ہند کے قومی مجلسِ مشاورت کے متحرک وفعال رکن وآل انڈیا تحریک عوام ہند بہار وجھارکھنڈ کے کنوینر مولانا یاسین صدیقی قاسمی چیئرمین حمیرا ایجوکیشنل ٹرسٹ
ملی سماجی دینی خدمات کے تئیں
ہمیشہ کوشاں وفکر مند رہے ہیں وہ آل انڈیا تحریک عوام ہند سے روز اول سے ہی منسلک ہیں اور تنظیم کے سچے محب ہیں
اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے آج کنوینر آل انڈیا تحریک عوام ہند بہار جھارکھنڈ نے
جھارکھنڈ ضلع گڈا کی مشہور شخصیت مولانا محمد سجاد صاحب نعمانی مہتمم جامعہ محمودیہ بسوارا کوتحریک عوام ہند کی ابتدائی رکنیت دلائی اس کے بعد گڈا ضلع کا موصوف محترم کو
کنوینر منتخب کیا گیا مولانا نے یقین دلایا کہ انشاءاللہ آل انڈیا تحریک عوام ہند
کے پیغام کو ہرفرد تک پہونچایا جائے گا اور ہم خدام تحریک عوام ہند عوام الناس وضرورت مندوں
کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے اورگڈاواطراف میں نہیں بلکہ پورے جھارکھنڈ میں اس کی یونٹ کو مظبوط کریں گے اورجلد ہی تحریک عوام ہند کے قومی صدر سے ملاقات کرکے ایک پروگرام کیا جائے گا تاکہ ہرخواص وعوام اس تنظیم سے استفادہ حاصل کرسکیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button