تازہ ترین خبریںبہار

پرسونى میں 22 نومبر کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد، ماہر ڈاکٹروں سے مفت مشورہ حاصل کرنے کا موقع

پرسونى، مدھوبنی: صحت مند معاشرے کی تشکیل اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے رام شیلا ہاسپٹل، سکری، مدھوبنی کی جانب سے بروز اتوار، 22 نومبر 2026ء کو ایک خصوصی مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ طبی کیمپ الاقراء آزاد اکیڈمی، پرسونى، نزد قبرستان گیٹ میں منعقد ہوگا۔ کیمپ میں علاقے کے لوگوں کو تجربہ کار ماہر ڈاکٹروں سے مفت طبی مشورہ لینے اور اپنی صحت کی جانچ کروانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

طبی کیمپ کا وقت صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مفت طبی کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور عزیز و اقارب تک بھی اس کی اطلاع پہنچائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

مقام: الاقراء آزاد اکیڈمی، پرسونى، نزد قبرستان گیٹ
تاریخ: اتوار، 22 نومبر 2026ء
وقت: صبح 11 بجے تا دوپہر 3 بجے
زیرِ اہتمام: رام شیلا ہاسپٹل، سکری، مدھوبنی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button