تازہ ترین خبریں

وائس چانسلر سنجیو کمار سے صحافی ذاکر حسین کی بی اے ایل ایل بی کو لیکر خصوصی گفتگو "

اعظم گڑھ،26 ستمبر (نامہ نگار) صحافی ذاکر حسین سے ایک خصوصی گفتگو میں مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں بی اے ایل ایل بی کے داخلے کی شروعات ھونے کی جانکاری دی ۔اطلاع کے مطابق بار کونسل آف انڈیا، نئی دہلی سے بی اے ایل ایل بی کے پانچ سالہ انٹیگریٹڈ کورس کے لیے مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی اعظم گڑھ کو اِجازت ملی ہے۔ اب اس سیشن 2025-26 سے کلاسز کا جلد انعقاد کیا جائے گا۔آج صحافی ذاکر حسین سے گفتگو کرتے ہوۓ وائس چانسلر پروفیسر سنجیو کمار نے مذکورہ کورس پر تفصیلی روشنی ڈالی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بی اے ایل ایل بی میں داخلے کے خواہشمند طلباء سے جلد یونیورسٹی سے رجوع کرنے کی بات کہی ہے ۔شعبہ قانون کے اسٹاف نے بتایا کہ سمرتھ پورٹل کے ذریعہ آن لائن داخلہ فارم بھرے جا رہے ہیں۔اس آغاز کیلئے شبلی کالج شعبہ قانون کے پروفیسر اشہد نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button