تازہ ترین خبریںبہار

مدارس اساتذہ کے 6 نکاتی مطالبات کو آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کی حمایت

پٹنہ، 21 ستمبر 2025 (محمد شاداب انجم)

آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم، مولانا اسعد رشید ندوی، ضمیر خان، اشرف احمد نے آج پٹنہ کے گردنی باغ دھرنا گاہ پر پانچ دنوں جاری مدرسہ اساتذہ کے دھرنے میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مدرسہ اساتذہ کی جدوجہد کو جائز اور وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ان کی 6 نکاتی مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

نظر عالم نے کہا کہ:
“مدرسہ اور مدرسہ اساتذہ کی حالتِ زار پورے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ یہ اساتذہ قوم کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں دن رات لگے ہیں، مگر افسوس کہ حکومت ان کے مسائل کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے۔ ہم ان کی تمام جائز مطالبات کے ساتھ ہیں اور اس وقت تک ان کی جدوجہد کا حصہ رہیں گے جب تک انصاف نہیں ملتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں ہمیشہ سے قوم کے تعلیمی، سماجی اور سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہے، اور آئندہ بھی یہ جدوجہد اسی طرح جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button