
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے وسنت کنج میں مستحق طلبہ میں اسکول بیگ تقسیم کیے
نئی دہلی (پریس ریلیز ) محروم طبقات میں تعلیم کو فروغ دینے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے پیر کے روز نئی دہلی کے وسنت کنج علاقے میں واقع جے ہند کیمپ، مسعود پور کے طلبہ میں اسکول بیگ تقسیم کیے۔ یہ تقسیم ویژن 2026 کے تحت تعلیمی سال 2025–26 کے لیے فاؤنڈیشن کے اسکول انرولمنٹ پروجیکٹ کا حصہ تھی۔
اسکول بیگ میں ضروری تعلیمی سامان شامل تھا، جیسے نوٹ بکس، واٹر باٹل، لنچ باکس اور پینسلیں، تاکہ کم آمدنی والے طبقے کے بچوں کی تعلیمی راہ میں آسانی پیدا کی جا سکے۔
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایجوکیشن مینیجر شارق انصر نے کہا
منصوبے کا مقصد محروم طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو تعلیمی وسائل فراہم کر کے ان کے اسکول میں داخلے اور تسلسل کو یقینی اس طرح کے اقدامات اسکول چھوڑنے کے رجحان کو کم کرنے اور پہلی نسل کے سیکھنے والوں میں اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس کا مقصد اسکول انرولمنٹ پروجیکٹ کے متعدد تعلیمی معاون منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔
جاری کردی
میڈیا ڈپارٹمنٹ، و)ژن 2026 نئی دہلی