
تازہ ترین خبریں
سیتامڑھی میں خوفناک سڑک حادثہ چار افراد کی موت
سیتامڑھی میں خوفناک سڑک حادثہ چار افراد کی موت
سیتامڑھی محمد صدر عالم نعمانی
سیتامڑھی کے بریار پور فور لین پر تیز رفتار ٹرک اور آٹو کے درمیان تصادم میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ، ڈی ایس پی سیتامڑھی صدرِ سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ راستہ کو چالو رکھنے کے لیے کیران کی مدد سے ملبہ کو ہٹایا جارہا ہے موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہیں اور ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور شراب کے نشہ میں گاڑی کافی تیزی کے ساتھ بھگا رہا تھا جس سے ٹرک اور ٹمپو کی سیدھی ٹکر میں چار افراد کی موت واقع ہوگئی