تازہ ترین خبریں

اندرا گاندھی اردو گرلز ہائی اسکول وجونیٔر کالج عثمان پورہ اورنگ آباد میں تو سیع لکچر کا انعقاد

بتاریخ۱۳ِستمبر بروز جمعہ کو بعنوان ‘اخلاقی محاسن-آزادی کے ضامن ”

کےتحت توسیع لیکچر منعقد کیا گیا محترمہ فہیم النساء (پی آرسیکریٹری بورڈ آف ڈائریکٹرر الخیر بینک،میملی کونسلنگ ممبر جماعت اسلامی ہند، اورنگ آباد)نے اپنے لیکچر میں طلباء وطالبات کو اخلاقی اقدار کے فروغ کے تعلق سے قرآن و حدیث کی روشنی میں کہا,”آزادی اللہ تعالی کی طرف سے نعمت ہے۔با اخلاق ہونے میں حقیقی آزادی ہے۔آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ آزادی کے نام پر عریانیت بڑھ چکی ہے۔,میرا جسم میری مرضی "یہ نعرہ فریب ہے،اچھے اخلاق آزادی میں روکاوٹ نہیں ہے ۔حیاء ایمان کا جز ہے،ہماری روح کو پاک رکھنا ہے‌مو بایل کو بھی پاک رکھنا ہے۔غیر محرم سے تعلقات نہ رکھیں”۔اس طرح کی تفصیلی معلومات پیش کیں۔پرنسپل فاروقی فریسہ آرا صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "قرآن سے اپنے تعلقات کو مضبوط کریں، قرآن پاک ہدایت کے لے ہے۔ہم سب کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔” آخر میں دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیاگیا ۔۔۔اس موقع پر کافی طالبات تعداد میں موجود رہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button