مضامین و مقالات

مولابا جرجیس صاحب سراجی کو دس سال کی سزا

 

محمد وسیم
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی.

معروف خطیب مولانا جرجیس صاحب سراجی کو بنارس کی فاسٹ ٹریک کورٹ نے کسی لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں 10 سال کی سزا سنائی ہے اور 10 ہزار روپئے کا جرمانہ لگایا ہے، یہ معاملہ 2015ء کا ہے، اس وقت مولانا جرجیس سراجی نے کہا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے اور وہ جلد ہی ان الزام سے بری ہوں گے، لیکن اب عدالت نے مولانا جرجیس سراجی کے خلاف الزام کو تسلیم کرتے ہوئے سزا سنائی ہے، خبر کے مطابق مولانا جرجیس مسکراتے ہوئے کورٹ میں پہنچے اور جج نے فیصلے میں ان کو مجرم قرار دیا

اصل معاملہ کیا ہے یہ تو معلوم نہیں، مگر جس طرح سے مولانا حکومت اور میڈیا کے خلاف بڑی جرأت و بیباکی سے تقریریں کر رہے تھے اس سے لگتا تھا کہ مولانا کے لئے مشکل حالات پیدا ہو سکتے ہیں، رہی بات کورٹ کی تو کورٹ کس طرح سے کام کرتی ہے اور فیصلے سنا دیتی ہے یہ بالکل واضح ہے

ہندوستان میں مسلمان سخت آزمائش اور مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، مگر افسوس ہے کہ لوگ سمجھنے کے بجاۓ دشمن کی سازشوں کے شکار ہو رہے ہیں، بڑے بڑے چہرے جو آج حکومت کے یار بنے بیٹھے ہیں اور ہر فیصلے کو مِن و عَن قبول کرتے ہیں یہ انتہائی نقصان دہ ہے، ابھی دہلی میں اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتار کیا گیا، مئو کے مختار انصاری کو 7 سال کی سزا سنائی گئی اور آج مولانا جرجیس سراجی کو دس سال کی سزا سنائی گئی ہے، ہمارے خلاف یہ سب منصوبہ بند طریقے سے کیا جا رہا ہے اور یہ واقعات یقیناً ہندوستانی مسلمان اور مسلم رہنماؤں کے لئے لمحۂ فکریہ ہیں، مگر نہ جانے یہ رہنما کب سمجھیں گے.

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button