تازہ ترین خبریںدہلی

آئی ایس ٹی سی برج پوری سینٹر میں تقسیم اسناد پروگرام

نئی دہلی : (پریس ریلیز) وژن 2026 کے تحت قائم شمال مشرقی دہلی کے برج پوری آئی ایس ٹی سی سینٹر نے متعدد کورسیز میں ٹریننگ پا چکے 38 طلبہ کو سرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئیں ۔ اس  سینئر میں مصطفیٰ آباد اور آس پاس کے بچوں نے کمپیوٹر کی ٹریننگ لی ہے. اس موقع پر صحت خدمات سے وابستہ اہم شخصیا ت نے شرکت کی.

اس موقع پر ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سی ای او نوفل پی کے نے کہا کہ یہ ٹریننگ محض ایک شروعات ہے، آپ کو سماج کی خدمت کے لیے خود کو تیار کرنا ہے. اعلیٰ تعلیم کے لئے آپ آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں.
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا آپ  اپنے آس پاس بچوں کو اس سینئر کے بارے میں بتائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس سے فائدہ اٹھا سکیں. جب آپ روزگار سے وابستہ ہوں تو دوسروں کے لیے راستہ ہموار کریں.

جماعت اسلامی ہند کے ناظم ضلع ڈاکٹر. مجاہد نے آئی ایس ٹی سی کی پہل کو اہم قرار دیا اور بچوں کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی.
پروگرام میں مصطفیٰ آباد کی کونسلر سبیلہ بیگم، جاوید چودھری،
مہر نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر توفیق احمد نے شرکت کی ڈاکٹر توفیق نے اے این ایم طلبا سے کہا اگر  آپ کے اندر خدمت کا جذبہ نہیں ہے تو میڈیکل کا میدان پھر آپ کے لیے نہیں ہے. کیونکہ فرنٹ لائن ورکر کو ہمیشہ تیار رہنا ہوتا ہے.
واض رہے کہ برج پوری سینٹر کے قیام کا مقصد بچوں کو ہنر مند بنانا اور ان میں اعتماد پیدا کرنا ہے ۔ یہ انو ویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر اپنے کورسیز کی ٹریننگ کے لیے تجربہ کار اساتذہ کا نظم کرتا ہے تاکہ بچوں کو عملی تربیت مل سکے  ۔
برج پوری سینٹر میں ANM  اور کمپیوٹر کورس کی ٹریننگ دی جاتی ہے ، یہ موقع شمال مشرقی دہلی کی بچوں کے لیے خاص ہے ۔ حالیہ دنوں کچھ اور نئے کورس بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں موبائل ریپیرنگ، اسسٹنٹ الیکٹریشین، اے این ایم قابل ذکر ہیں.
پروگرام کے اخیر میں فاونڈیشن کے روزگار فراہمی شعبے کے سربراہ نور محمد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا.

جاری کردہ

میڈیا ڈپارٹمینٹ ،وزن 2026 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button