
سیتامڑھی میں4فروری کو لیگل میگا کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا
محمد صدر عالم نعمانی سیتامڑھی۔
سیتامڑھی میں 4 فروری کو لیگل موگا کیمپ میں تمام اعلیٰ انتظامی افسران کے ساتھ مقامی اور ہائی کورٹ کے جج بھی شریک ہوں گے، اس موقع پر لیگل سروسز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی ڈمرا میں ایک مینگا لیگل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈمرا ہوائی اڈہ میدان میں ائیرپورٹ 4 فروری کو منعقد ہونے والے اس میگا لیگل کیمپ میں ضلع کے ہر محکمے کے افسران شریک ہوں گے۔ کیمپ میں لوگوں کو بہار حکومت اور مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ موقع پر ہی دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں میگا لیگل کیمپ کے کامیاب انعقاد کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ منیش کمار مینا کی صدارت میں کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکریٹری لیگل سرویس اتھارٹی منیش شاہی، انچارج لاء برانچ کے آفیسر ساکیت کمار سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ بتایا گیا کہ اس کے لیے کیمپ کی جگہ پر مختلف اسٹال لگائے جائیں گے۔میگا لیگل کیمپ میں محکمہ صحت، تعلیم، آئی سی ڈی ایس، لیبر ڈیپارٹمنٹ، انڈسٹری ڈپارٹمنٹ، لائیو ہوڈ، میونسپل کارپوریشن، سماجی تحفظ، بہبود، اقلیتی بہبود، بجلی۔ ماہی گیری زراعت، سپلائیز، ڈی آر ڈی اے اور دیگر محکموں کی جانب سے اسٹال لگائے جائیں گے۔ پنڈال میں ہیلتھ کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔مختلف محکموں کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کا فائدہ مستحقین کو موقع پر ہی دیا جائے گا۔ اس کیمپ میں ضلع انتظامیہ سیتامڑھی کے تمام محکموں کے سینئر افسران اور ان کی ٹیمیں اپنے مقررہ مقام پر موجود رہیں گی۔ ڈی ایم کی ہدایات کی روشنی میں لیگل میگا کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام محکموں کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پنڈال میں محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے اسٹریٹ ڈرامہ بھی منعقد کیا جائے گا۔میٹنگ میں صدر سب ڈویژنل افسر سنجیو کمار، میونسپل کمشنر پرمود کمار پانڈے، ضلع سپلائی افسر اجے کمار، ایڈیشنل کلکٹر محکمہ تحقیقات کمار دھننجے، ڈی سی ایل آر صدر امیت اور دیگر موجود تھے۔ راج، سول سرجن، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر کمل سنگھ کے ساتھ مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔