بہارتازہ ترین خبریں

’ایم جے اظہر: شخصیت اور شاعری‘ کے عنوان سے ایک روزہ قومی سیمینارآج

ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ ادیب پروفیسر ظفر کمالی اور معروف ناقد اور ادیب پروفیسر صفدر امام قادری رونقِ بزم ہوںگے۔ ایم جے اظہر کی غزلوں کے مجموعے ’نیند کھلی تنہائی ہے‘ کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔

۷۱ نومبر:میدنی نگرڈالٹن گنج- ڈالٹن گنج پلامو کے ہر دل عزیز شاعراور اس خطے میں اردو تحریک کے فعال نوجوان ایم جے اظہر کی ادبی خدمات اور ان کی تازہ وارد کتاب’ نیند کھلی تنہائی ہے‘ کے سلسلے سے کل مورخہ ۸۱نومبر بہ روز سنیچر ایک قومی سے می نار بہ عنوان ’ ایم جے اظہر: شخصیت اور شاعری ‘ کے عنوان سے ڈالٹن کے شانتی پیلیس ہوٹل ، جیل ہاتا میں منعقد کیا جارہا ہے۔پروگرام کی خبر دیتے ہوئے ادبی سنسار ، پلامو کے صدر جناب عمران شاد نے بتایا کہ اس پروگرام کے انعقاد میں بین الاقوامی ادبی تنظیم ’بزمِ صدف انٹرنیشنل‘ کا اہم رول ہے،اس تعاون کے لیے ہم بزمِ صدف انٹرنیشنل کے سر براہ پروفیسر صفدر امام قادری اور اس کے چیرمین جناب شہاب الدین احمد کے شکر گزار ہیں۔

اس سیمینارکے سلسلے سے قومی اور بین الاقوامی شہرت رکھنے والی اہم ادبی شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ پٹنہ سے معروف ناقد اور مختلف تنقیدی کتابوں کے مصنف اور موجودہ عہد میں اردو تنقید کی صفِ اول میں اپنی جگہ بنانے والے،ہندستان اور بین الاقوامی سطح پر بہ طور استاد اپنے شاگردوں کے دلوں پر راج کرنے والے،بزمِ صدف انٹرنیشنل کے ڈائرکٹر پروفیسر صفد رامام قادری ، (شعبہ¿ اردو، کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس ، پٹنہ) تشریف لا رہے ہیں۔ موصوف اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہونے والے ہیں۔ اردو تنقید و تحقیق میں اپنی الگ پہچان رکھنے والے ادیب، مِزاحیہ شاعری کے معتبر دستخط، رباعیوں کے حوالے سے دیوان اور کتابیں پیش کرنے والے، ساہتیہ اکادمی انعام براے ادبِ اطفال۲۲۰۲ءپروفیسر ظفر کمالی (زید۔اے ۔اسلامیہ کالج، سیوان،بہار)پروگرام کی صدارت فرمائیں گے۔

میدنی نگر، پلامو کی پہلی میئر محترمہ ارونا شنکر اس قومی سے می نار کا افتتاح فرمائیں گی۔ واضح رہے کہ محترمہ ارونا شنکر کے سسر جناب جیوتی پرکاش میدنی نگرمیںہندی ادب کے جانے مانے ادیب تھے۔ پروگرام میں ایم جے اظہر کی غزلوں کے مجموعے کا اجرا بھی کیا جائے گا۔ یہ کتاب جی ایل اے کالج، میدنی نگر کے شعبہ¿ اردو کے استاد ڈاکٹر تسلیم عارف نے ترتیب دی ہے۔یہ کتاب۴۰۳ صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں ڈیڑھ سو سے زائد غزلیں ہیں۔ یہ مجموعہ چند ماہ قبل منظرِ عام پر آیا ہے اور اردو کے ادبی حلقوں میں اس کی کافی پذیرائی ہو رہی ہے۔ اس مجموعے میں اظہر کی شاعری پر ملک و بیرونِ ملک کے ادیبوں کی آرا بھی شامل ہیں جن میں جاوید دانش(کینیڈا)، احمد اشفاق(دوحہ،قطر)، مہتاب عالم ضیائی( میدنی نگر) اور اقبال حسین(دھنباد) کے نام اہم ہیں۔ پروگرام کی نظامت جناب پرشورام تیواری کریں گے۔

مقالہ نگاروں میں بیگو سراے ،بہار کے جی ڈی کالج کی صدر شعبہ¿ اردو ڈاکٹر سحر افروز، اردو ڈائرکٹوریٹ، بہار کے رسالے ’بھاشا سنگم‘ کی معاون مدیرڈاکٹر افشاں بانو،پنجاب سے تعلق رکھنے والے شاعرجناب گرمیت سنگھ میت جرمست پوری اور جہاں آباد ، بہار سے جناب منیش نندن کے نام اہم ہیں۔ ان کے علاوہ نیلامبر پتامبر یونی ورسٹی کے صدر شعبہ¿ اردو، پروفیسر عبدالجبار خان ،معروف شاعر اور مختلف کتابوں کے مصنف جناب امین رہبر،جے این کالج ، دھروا، رانچی سے ڈاکٹر حیدر علی، گورنمنٹ پلس ٹو ہائی اسکول ، بالو ماتھ میں اردو کے استاد ڈاکٹرمحمد مرشد ، رانچی سے ہندی کی معروف شاعرہ مینا بندھن اور دیگر افراد بھی اپنے مقالات پیش فرمائیں گے۔

پروگرام صبح ساڑھے دس بجے دن سے ہوٹل شانتی پیلیس، جیل ہاتا، میدنی نگر میں شروع ہوگا ۔ ادبی سنسار کے صدر عمران شاد نے اردو کے تمام محبان سے گزارش کی ہے اس خبر کو ہی دعوت نامہ سمجھیں اور پروگرام میں تشریف لائیں ۔
٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button