
ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں:وپن کمار
محمد صدر عالم نعمانی سیتامڑھی۔:ضلع میں خصوصی مختصر نظرثانی پروگرام کے تحت ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ڈپٹی الیکشن آفیسر ڈاکٹر وپن کمار نے بتایا کہ نئے ووٹر ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرانے کے لیے فارم 06 پر کریں۔ نیا EPIC نئے ووٹروں کو صرف فارم 06 کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نئے ووٹربار بار درخواست نہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن ووٹرکا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہونا ہے وہ فارم 6 پر کریں گے اور ان کے لیے اپنی رہائش اور پیدائش سے متعلق کوئی سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ڈپٹی الیکشن آفیسر نے بتایا کہ جن ووٹرکا نام ووٹر لسٹ میں درج ہے۔ اور جن کے EPIC کھو چکے ہیں انہیں فارم 8 کے ذریعے ایک نیا EPIC ملے گا۔ نئے ووٹروں کو EPIC فارم 08 کے ذریعے نہیں بلکہ فارم 6 کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لیے (6 سے)، نیچے دی گئی رہائش اور پیدائش سے متعلق سرٹیفکیٹس کی فہرست میں سے کوئی ایک دستاویز درکار ہے: