
تازہ ترین خبریںدہلی
پانچ روزہ کریر گائیڈ ینس ٹریننگ پروگرام میں رجسٹریشن جاری
سینٹرفار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس کہ پہل ، ٹریننگ 10 نومبر تا 14 نومبر
نئی دہلی : (پریس ریلیز) ابوالفضل انکلیو جامعہ نگرمیں وژن 2026 کے تحت جاری ‘سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس’ نے پانچ روزہ کریر گائیڈینس ٹریننگ پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ جس میں اسکول ٹیچرس،کریر گائیڈ، سایکالوجی میں پی جی ڈپلوما ان کونسلنگ اسٹوڈینٹس شرکت کرسکتے ہیں ۔
سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس کے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے کریر کونسلنگ پروگرام ڈاکٹر سلطانہ پروین نے بتایا کہ خواہش مند لوگ گوگل ڈاک کی اس لنک پر کلک کرکے www.bit.ly/ctagcgp رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔ پانچ روزہ ٹریننگ کی فیس 1500 روپیہ ہے ۔ 10 نومبر تا 14 نومبر یہ ٹریننگ پروگرام سی ٹیگ سینٹر میں ہوگا جس کا پتہ MMI پبلشرز بلڈنگ نزد الشفاء ہسپتال ہے ۔
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمینٹ
جاری کردہ نئی دہلی