تازہ ترین خبریںدہلی

سعودی نیشنل ڈے تقریبات میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیر پرسن کوثر جہاں کا اظہار تہنیت

نئی دہلی26 ستمبر (پریس ریلیز) دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے مملکت سعودی عربیہ کے 93ویں نیشنل ڈے کی مناسبت سے دہلی میں واقع سعودی سفارت خانہ کی جانب سے گزشتہ25 ستمبر کو منعقد سعودی نیشنل ڈے تقریبات میں مدعو مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کرتے ہوے ہندوستان میں مملکت سعودی عربیہ کے سفیر کبیر عزت مآب جناب صالح عید الحسینی کو گلدستہ پیش کر کے مبارکباد پیش کی اور انھیں سعودی عربیہ میں آل سعود کے دور اقتدار میں سعودی عربیہ کی ترقی اور خوشحالی نیز سعودی عربیہ کے موجودہ حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سر براہی و حکمرانی میں مملکت کی ہمہ جہت فروغ و ارتقاء کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محترمہ کوثر جہاں نے اس موقعے پر سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر کے حجاج کرام اور ہندوستانی حجاج کی خدمات کی سر انجام دہی پر بھی دہلی حج کمیٹی کی طرف سے تہنیت پیش کی اور حالیہ برسوں میں بھارت کے وزیر اعظم محترم نریندرمودی کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں ہند- سعودی تعلقات کی استواری اور استحکام اور آئندہ اس دوستی میں مزید اضافہ کے لیے نیک خواہشات پیش کیے اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے ہر طرح کی شرکت اور تعاون کی پیشکش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button