اتر پردیش

قاضی شہر قاری عبدالقدوس صاحب ہادی کو مفتی منظور احمد مظاہری ایوارڈ سے نوازا گیا. 

کانپور (سیف الاسلام)  انصار یوتھ فاؤنڈیشن اور جمعیۃ القریش کانپور ایسوسی ایشن کے مشترکہ زیراہتمام غریب نواز ہال، بانس منڈی میں ایک عظیم الشان پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قاضی شہر کانپور حافظ و قاری عبدالقدوس ہادی کے ذریعہ شہر میں گوشت کی سپلائی بحال کرنے اور ملت کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوششوں پر قاضی شہر حافظ عبدالقدوس صاحب ہادی کو مفتی منظور احمد مظاہری ایوارڈ سے نوازا گیا، لکھنؤ سے آل انڈیا جمعیت القریش کے (یوتھ ونگ)  قومی صدر ساجد احمد قریشی کو ان کے کام کو سراہتے ہوئے چوہدری ضیاء الاسلام ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت سابق سبھا سد اور جمعیت القریش کے سکریٹری جناب حاجی افضال احمد قریشی نے کی۔اس موقع پر انصار یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب غفران احمد چاند انصاری نے جو کہ 2013 سے کانپور کے سلاٹر ہاؤس کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر موجود قریشی برادری کو اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا اور جدوجہد کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ 2015 میں انہوں نے اس وقت کے شہری ترقیات کے وزیر کو بکر منڈی سلاٹر ہاؤس کی جدید کاری کے لئے خط لکھا تھا انھوں نے 1243.40 روپے حکومت کی جانب سے جدید کاری کے لئے مختص کراے۔ لیکن یہ کام حکومت کی تبدیلی کے بعد مکمل نہ ہوسکا اور 2017 میں نئی حکومت کی جانب سے سلاٹر ہاؤس بند ہونے کے بعد قاضی شہر مفتی منظور احمد مرحوم، اور مرحوم چوہدری ضیاء الاسلام کی قیادت میں دو ماہ تک مسلسل لڑائی کے بعد اناؤ سے گوشت کی سپلائی شروع ہو سکی، جس میں قریشی برادری کے ساتھ ساتھ تمام برادریوں نے اپنا بھرپور ساتھ دیاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سات سالوں میں جب بھی گوشت کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو قاضی شہر عبدالقدوس صاحب نے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی اور اللہ نے ہمیشہ کامیابی دی اور مستقبل میں بھی کانپور شہر میں سلاٹر ہاؤس کے قیام کی کوشش جاری ہے۔ قاضی شہر عبدالقدوس ہادی صاحب نے اپنے خطاب میں حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ مجھے آپ لوگوں کی خدمت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس لئے یہ میری ذمہ داری ہے کہ اگر شہر کے لوگوں کو کوئی مشکل پیش آئے تو ہم پوری کوشش کریں۔ اور اسے طاقت کے ساتھ دور کرنے کی کوشش کریں اور جس میں آپ کو ہمیشہ اللہ کی مدد حاصل رہی ہے۔ جناب ساجد قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حال ہی میں جب گوشت کی سپلائی بند ہوگئی تھی تو وہ ایک سرکار کے وزیر سے ملے اور ان سے اس مسئلہ کے بارے میں بتایا اور سپلائی بحال کرنے کے لئے دباؤ ڈالا اور اپنی قومی کمیٹی کو ریاست کی قریشی برادری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر جہاں قریشی برادری کے سینکڑوں افراد موجود تھے، وہیں دیگر سماج کے لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ دوسری برادریوں کی شرکت سے پتہ چلتا ہے کہ گوشت کا مسئلہ صرف قریشی برادری کا مسئلہ نہیں ہے۔ پروگرام میں مولانا ابوبکر ہادی، عتیق قریشی، شہنشاہ قریشی، عرفان قریشی، گلاب قریشی، نفیس قریشی، کالے میاں جی، ارشد قریشی، مختار قریشی، اکرام قریشی، شانو قریشی نے خصوصی طور پر تعاون کیا۔ اناز فاؤنڈیشن کے صدر چوہدری عبداللہ نے پروگرام کی شاندار کامیابی پر مہمانوں اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button