
میوات فساد متاثرین کی راحت رسانی
میوات فساد متاثرین کی راحت رسانی میں شروع دن سے لگاہوا ہے ۔ یہ قافلہ میوات کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک سفر کی صعوبتیں برداشت کرکے کر ضرورت مندوں تک پہنچ رہا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کررہا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ قانونی سطح پر بھی ہماری جد وجہد جاری ہے ۔ جمعیۃ علماء ہند کے قانونی معاملات کے نگراں ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی اور ایڈوکیٹ محمد نوراللہ کی نگرانی میں ایڈوکیٹ محمد طاہر روپڑیا اور ان کی مقامی ٹیم قانونی پیروی کررہی ہے ، اب تک 284افراد کی گرفتاری ہوئی ہے، ساٹھ سے زائد افراد نے ہم سے قانونی امداد کی گزارش کی ہے، ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
اپنے مکانات کی تعمیر کی بنیاد دیکھ کر فخر الدین ولد دین محمد،شاہد ولد دین محمد،ظفر الدین ولد دین محمد،صدام ولد دین محمد،احمد بھائی ،مشتاق بھائی نے جمعیۃ علماء ہند کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس گھاٹی میں فساد کے بعد تاریکی اور ویرانی ہے، ایسے وقت میں جمعیۃ علماء ہند ہمارے لیے امید کی کرن بن کر آئی ہے ۔مشتاقی بھائی چار ماہ کی جماعت میں ہیں، انھوں نے فون سے جمعیۃکا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کا جو وفد وہاں موجود تھا ، اس میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی،مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا معظم عارفی قاسمی، ریاسی جمعیۃ علماء سے مولانا یحییٰ کریمی، مولانا شیر محمد امینی نائب صدر جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب، مفتی سلیم ساکرس، ماسٹر قاسم مہو ں، مولانا ناصر وغیرہ شریک تھے ۔