
بلا تفریق مذہب ھندو مسلم سکھ عیسائی ہی ترقی پزیر بھارت کے ضامن
ترجمہ ترتیب و ترسیل ابن بھٹکلی
ھندو مسلمان سائینٹسٹ اور مسیحی پادری کے تعاون سے، کرسچین چرچ میں اسرو کی شروعات ہوئی تھی
اسرو کا آج کا لانچ پیڈ کبھی میری میگڈلین چرچ تھا۔ آج بھی اس کی قربان گاہ محفوظ ہے۔ جی ہاں. اسرو کی ترقی کے ساتھ جب لانچنگ پیڈ کی ضرورت پڑی تو وکرم سارا بھائی نے مناسب جگہ کی تلاش شروع کی، سب سے اچھی جگہ تھوبا تھی جو خط استوا کے بالکل اوپر ہے۔ لیکن اس میں ایک مشکل تھی – وہاں ایک چرچ تھا، اور ایک صدیوں پرانا گاؤں تھا۔ چرچ کی بنیاد فرانسس زیویئر نے 1544 میں رکھی تھی۔ بعد میں جب مریم مگدالین کا مجسمہ سمندر میں بہہ گیا تو چرچ مریم میگدالین چرچ بن گیا۔ ویسے وکرم سارا بھائی نے کیرالہ کے بشپ ڈاکٹر پیٹر برنارڈ سے ملاقات کی اور ان سے چرچ کو سائنسی تحقیق کے لیے جگہ دینے کی درخواست کی۔ بشپ کافی دیر تک خاموش رہا۔ پھر سنڈے ماس پرئیر میں آنے کو کہا۔ اتوار کا اجتماع تھا – وکرم سارا بھائی کے ساتھ اے پی جے ابوالکلام بھی ان کے ساتھ گئے تھے۔ انہوں نے اپنی کتاب Ignited Minds میں اس واقعے کا بڑی تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ کلام صاحب نے لکھا ہے کہ بشپ نے چرچ کے اجتماع میں آنے والے لوگوں کو ساری بات بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرح سے سائنس اور ان کا کام ایک ہی ہے – انسانیت کی بہتری۔ پھر پوچھا کہ اسرو کو کیا کلیسادے دیا جائے کچھ دیر خاموشی رہی۔ پھر مشترکہ جواب آیا – بالکل دیا جائے۔
اس خوبصورت واقعہ کی ایک بہت ہی خوبصورت پہلو پر غور کریں – ایک ہندو اور ایک مسلمان ایک عیسائی پادری کے پاس نئے آزاد ہندوستان میں سائنس کی ترقی کے لیے اپنے گرجا گھر کا مطالبہ کرنے گئے! اور وہاں پر ایک اور خوبصورت چیز ہوئی – چرچ کی عمارت کو گرایا نہیں گیا تھا۔ آج کا خلائی میوزیم وہی چرچ ہے۔ قربان گاہ (مقدس جگہ) کے ساتھ۔
{اس واقعے اور چرچ کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے آر اروامودن اور گیتھا اروامودن کی کتاب اسرو – اے پرسنل ہیلو پڑھیں۔}