
پرسونی گاؤں میں لیلہ ہیلتھ کیئر کی جانب سے مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد۔۔ کسی بھی بیماری کو ہلکے میں نہ لیا جائے ڈاکٹر زمرد پروین
دربھنگہ ( شاداب انجم)۔۔ مدھوبنی ضلع کے۔ پر سونی میں لیلی ہیلتھ کیئر کی جانب سے مفت صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر اسجد کریم بختیار اور ڈاکٹر زمرد پروین و دیگر ڈاکٹروں نے خدمات انجام دی تقریبا سینکڑوں مرد و خواتین مریضوں کی جانچ کی گئی اور انہیں مفت میں دوائیں بھی دی گئی ڈاکٹر اسجد کریم نے صحت کیمپ میں انے والے لوگوں کو حفظان صحت صفائی اور صحت مند رہنے کے تدابیر کے بارے میں جانکاری دی اور ڈاکٹر زمرد پروین نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل اور با اختیار بننے کی ترغیب بھی دی گئی اس دوران ڈاکٹر زمرد پروین نے خواتین مریضوں کی صحت کی جانچ بھی کی اور خواتین کو دوران حیض پیش انے والی دشواریوں اور اس سے بچنے کی تدابیر بھی بتائی ساتھ ہی انہوں نے امراض نسواں کے سلسلے میں جانکاری بھی دی ڈاکٹر زمرد پروین نے بتایا کہ خواتین کو کسی بھی چھوٹے بیماری کو ہلکے میں نہیں لینا چاہیے اور زیادہ پریشان بھی نہیں ہونا چاہیے اس کے مناسب علاج کی راہ اپنا کر جلد سے جلد علاج کرانی چاہیے مفت صحت جانچ کیپ میں پیش پیش رہنے والوں میں جناب شاہد حسن یوتھ صدر کانگرس مدونی جناب مطلوب احسن بابو جناب ماسٹر سعادت حسن جناب زبیر شاہ جناب انجینیئر محبوب عالم جناب سعود جناب محمد ارسلان بابو محمد اسامہ ابن جناب عبدالخالق سابق مکیا پر سونی اتری شامل ہیں