تازہ ترین خبریںدیگر

خواتین کو پہلی بار مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ریاستی قیادت میں جگہ ملی

کوزی کوڈ۔(پریس ریلیز)۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (MSF) نے مسلم کمیونٹی کے طرز فکر میں تبدیلی کے مدنظر تین خواتین طالبات کو اپنی ریاستی قیادت کیلئے منتخب کیا ہے۔ ہفتہ کو ریاستی انڈین یونین مسلم لیگ کے طلباء تنظیم ایم ایس ایف نے پی ایچ عائشہ بانو،رومیزہ رفیق اور اڈوکیٹ توہانی کو بالترتیب نائب صدر اور سکریٹریان کے طور پر شامل کیا۔ جس کے تحت عائشہ ایم ایس ایف کی طالبات ونگ ہریتا (HARITHA) کی ریاستی صدر ہیں، جبکہ رومیزہ رفیق اس کی ریاستی جنرل سکریٹری ہیں۔ اڈوکیٹ کے توہانی ہریتا کے ملاپورم ضلعی صدر ہیں۔ رومیزہ رفیق حال ہی میں طلبہ کے حلقے سے کالی کٹ یونیورصتی سینٹ کیلئے منتخب ہوئی تھیں۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن
(MSF) کے ریاستی صدر پی کے نواز نے کہا کہ خواتین کو ریاستی عہدیداروں کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ 10رکنی کمیٹی نے بہت پہلے لیا تھا۔ تنازعات بہت بعد میں آئے، تنظیم کیلئے اب خواتین کی نمائندگی ضروری ہوگئی ہے۔ ہم اب اسامیوں کو پر کررہے ہیں اور اس کا استعمال خواتین کو ریاستی عہدیداروں کے طور پر شامل کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button