تازہ ترین خبریں

متھلا یونیورسٹی میں شعبئہ اُردو ایم اے میں، ٹاپ ٹین کرنے والے اسٹوڈنٹس کو پروفیسران کی جانب سے مبارک باد

دربھنگہ ( پریس ریلیز) للت نارائن متھلا یونیورسٹی کی سنگ بنیاد 1979ء میں ضلع دربھنگہ میں رکھی گئی، جس کی آب یاری میں کم وبیش نصف صدی کا عرصہ گزر چکا ہے، یہاں مختلف شعبہء جات کی تعلیم ہوتی ہے، جس میں سے ایک شعبہ، اُردو زبان وادب کا بھی ہے، اس یونیورسٹی میں الحمد للہ گریجویشن سے لے کر ایم اے اور پی ایچ ڈی تک کی تعلیم ہوتی ہے، ابھی ایم اے اُردو سیشن 2020 سے 2022 کے اسٹوڈنٹس نے فائنل ایئر کا اگزام دیا، جس میں 10 اسٹوڈنٹس نے ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کی ۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں ‘ محمد نفیس، محمد عدنان، عامر عثمانی، محمد عامل، محمد علی جوہر، محمد منور، شباھت فاطمہ، زرینہ خاتون، عافیہ روحیں  اور نوشین فاطمہ ‘  قابلِ ذکر ہیں ۔ اس عظیم کامیابی پر للت نارائن میتھلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ سریندر پرتاب سنگھ، رجسٹرار اجئے کمار پنڈت، و صدر شعبہ اُردو جناب غلام سرور کریم اور سابق صدر شعبہء اُردو پروفیسر آفتاب اشرف و شعبہ کے تمام استاذ محترم ‘ نے مبارک باد پیش کی ۔ نیز ‘ پروفیسر عقیل احمد ، پروفیسر اشتیاق احمد، ڈاکٹر ارشاد عالم، پروفیسر  منور راہی ،پروفیسر مرغوب ،ذیشان احمد ،حسان احمد، فیضان احمد، خورشید احمد، مولانا فیضان اور ماسٹر افضل ‘ نے بھی کامیابی سے ہمکنار ہونے والے اسٹوڈنٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کی توقع ظاہر کی ۔ وہیں کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس نے بھی اپنے عظیم مقاصد وعزائم کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ : وہ  پی ایچ ڈی کرنے کے بعد مستقبل میں اُردو زبان و ادب کی خدمات انجام دیں گے ۔ ان شاء اللہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button