
نیشنل پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرین ویلفیراسوسیش کی جانب سےمولانابدیع الزماں کوقیمتی ایوارڈاور شال سے نوازا گیا
بتاریخ 23/ جون 2023ء بروز جمعہ بوقت 5/بجے شام زیر اہتمام نیشنل پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرین ویلفیراسوسیش
بمقام "بنگلورو پبلک اسکول بنگلور ” پی ایس اے سی ڈبلو اے (PSACWA)انٹرنیشنل کانفرنس کا انقعاد عمل میں آیا ، جس میں دنیا کے سات ممالک کے اسکولوں کے ڈائریکراور پرنسپل نے شرکت کی ، اور اسکولس کے نظام اورتعلیمی امورپراپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ، اس انٹرنیشنل کانفرنس کی صدارت نیشنل پرائیویٹ اسکولس اینڈ چلڈرین ویلفیراسوسیش کے نیشنل پریسیڈنٹ جناب سیدشمائل
احمدصاحب نے کی ، اس موقع پر ملک کے مشہور عالم دین مولانابدیع الزماں ندوی قاسمی(چیرمین انڈین کونسل آف فتویٰ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ بنگلور وجامعہ فاطمہ للبنات مظفرپور) کو ان کی بیمثال تعلیمی ، تدریسی ، تصنیفی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں نیشنل پرائیویٹ اسکولس اینڈچلڈرین ویلفیراسوسیش کی جانب سے نیشنل اسوسیش کے صدراورکرناٹک نیشنل اسوسیشن کے صدرڈاکٹرافشاد احمد نے مولانا موصوف کی خدمت میں ایک قیمتی مومنٹواورشال پوش پیش کیا ۔
*پیشکش :سیدکاشف بنگلوری*