تازہ ترین خبریں

عوامی شمولیت سے منشیات مخالف لڑائی ممکن نہیں:منجیت سنگھ

گاوں سطح پر کھیل کود کا بنیادی ڈھانچہ قائم کیاجائے
 
بڑی برہمناں: اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے جموں وکشمیر میں منشیات وباءکے خاتمہ کے لئے عوامی شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔ موصولہ پریس بیان کے مطابق بڑی برہمناں کے میاں سرکار علاقہ میں ایک میٹنگ کے دوران علاقہ کے نواجوں سے انہوں نے ملاقات کی جس میں بے روزگاری اور نوجوانوں کو درپیش دیگر مسائل پر غوروخوض کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ منشیات کی بڑھتی وباءاور سرکاری ونجی سطح پر روزگار کے محدود مواقعوں سے نوجوان سخت پریشان حال ہیں۔ نوجوان ملک کی خدمت کر کے قومی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن اِن کے مسائل کے لئے حکومت کے پاس کوئی وِژن نہیں۔
انہوں نے کہاکہ بے روزگاری بڑھتی ہی جارہی ہے اور صنعتی شعبہ جس میں روزگار کے وسیع امکانات موجود ہیں، وہ بھی مطلوبہ اقدام اُٹھانے میں ناکام رہا ہے۔منشیات کی وباءتیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جس نے کئی نوجوانوں کی جان لے لی ہے اور انتظامیہ کے منشیات پر قابو پانے کے دعووں غلط ثابت ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ منشیات وباءکو عوامی شمولیت کے بغیر نہیں روکا جاسکتا، اس میں کنبوں، نوجوانوں اور سول سوسائٹی ممبران کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینے اور گاوں سطح پر مطلوبہ ڈھانچہ قائم کرنے پرزور دیا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کھیل کود ڈھانچہ اور گاوں سطح پر مفت کوچنگ فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے قابل ہوسکیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ گاوں سطح پر نوجوانوں کو ڈیفنس، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز میں بھرتی کے لئے ٹریننگ کورسز کروائے جائیں۔
منجیت سنگھ نے کہاکہ سرحدی علاقوں سے زیادہ تر نوجوان ڈیفنس فورسز میں شامل ہونے کو ترجیحی دیتے ہیں لیکن اُنہیں مناسب جانکاری نہیں ہوتی کہ وہ فزیکل اور تحریری امتحان کے لئے تیاری کیسے کریں۔ اس ضمن میں سول انتظامیہ اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکار نوجوانوں کی رہنمائی کرنے میں گاوں سطح پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button