
دعاؤں سے انسان کا ہر بگڑا کام بہتر ہو سکتا ہے : ابرارالحق قاسمی
جامعہ مدنیہ دارالعلوم گرہوتیہ بھاگلپور میں ہفتہ واری دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملی فلاحی فاؤنڈیشن پٹنہ بہار کے چیئرمین ، سماجی کارکن ، کانگریس لیڈر مولانا ابرارالحق قاسمی نے شرکت کی
تقریب کے موقع پر جامعہ کے طلباء وطالبات نے قرآن مجید کی آیات پڑھ کر سنایا اسکے بعد مولانا ابرارالحق قاسمی نے طلباء وطالبات کو خصوصی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ اللہ اور رسول کے مہمان ہیں آپ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کامیابی و کامرانی کے لئے دعاؤں کا اہتمام کرو ساتھ ساتھ پورے امت مسلمہ کے لئے ،ملک میں امن و سلامتی اور ترقی کے لئے ، اپنے والدین و اہل اقارب کے لئے ، جو دعاء کے لئے کہے اور جو نا کہہ سکے سبھی کے ترقی کے لئے دعاء کریں بالخصوص ادارے کے مخیرین و متوسلین کے ترقی کے لئے ، انکے مرحومین اور تمام مرحومین کی مغفرت کے لئے دعاء کریں مولانا قاسمی نے کہا کہ دعاء ایک بہت بڑی طاقت ہے جو بگڑے ہوئے کاموں کو اچھا کر دیتا ہے ، برے کام سے روک دیتا ہے ، اچھے کام پر چلاتا ہے ، بلاء و مصیبتوں سے نجات ملتا ہے ، اور عذاب قبر سے نجات دلاتا ہے ، اس لئے ہمیں چاہیے کہ اجتماعی طور پر دعاؤں کا اہتمام کریں
واضح رہے کہ مولانا ابرار الحق قاسمی کے سرپرستی میں چلنے والے تمام اداروں میں اجتماعی طور پر ” ہفتہ واری دعائیہ تقریب” کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ ایسے مجلس میں قرآن مجید کی تلاوت کا ثواب تمام امت مسلمہ کے مرحومین کو پہونچایا جائے اور مغفرت کے لئے دعاء کی جائے ،اور ایسے پریشان حال لوگ و تمام تر جائز تمناؤں کے لئے دعاء کرنے کو کہتے ہیں یا نہیں بول پاتے ہیں لیکن امید کرتے ہیں ایسے تمام لوگوں کے لئے یہ دعائیہ تقریب کا انعقاد وقت کی ضرورت سمجھتے ہوئے انعقاد کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے یہ اللہ کی ذات اقدس سے امید ہے
کانگریس لیڈر قاسمی صاحب نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں بھارت جوڑو یاترا ” بانکا سے بودھ گیا تک ” میں شامل ہونے کی وجہ سے ہفتہ واری دعائیہ تقریب میں میرے غیر موجودگی میں قاری محمد ساجد کے نگرانی میں یہ سلسلہ بدستور جاری رہیگا ،
آج کے اس دعائیہ تقریب میں مولانا ابرار الحق قاسمی کے علاوہ قاری محمد ساجد ، مولوی محمد مظہر و طلباء وطالبات نے شرکت کی اور مولانا ابرار الحق قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی