بہارتازہ ترین خبریں

عمدہ تعلیم و تربیت،روشن مستقبل،کامیاب زندگی میں والدین کا کردار کیساہو?

17 دسمبر بروز سنیچر دس بجے دن راجنگر بلاک کے پرسا گاؤں میں قائم ادارہ جامعۃ المحسنات میں گارجین حضرات کی میٹنگ منعقد ہوی کثیر تعداد میں گارجین حضرات نے شرکت کی اور طلبہ و طالبات کے عمدہ تعلیم و تربیت،روشن مستقبل،کامیاب زندگی میں والدین کا کردار کیساہو اس پر غوروفکر اور لائحہ عمل تیار کیا گیا اس موقع جامعہ کے بانی و مہتمم مولانا آفتاب عالم قاسمی محمودی نے درجہ اول کے طلباء وطالبات کواپنی زبانی قرآن کریم کا آغاز کرایابعدہ اپنے خطاب کہاکہ اللہ پاک مسلمانوں کی ہدات اور دنیا وآخرت کی کامیابی کیلیے قرآن کا ایک عظیم تحفہ دیا ہےہمیں چاہیے کہ ہم اسکی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایں اسی میں ہماری بھلائی کا راز مضمرہےاس کے ہرہرحرف کےبدلے دس دس نیکیاں ملتی ہےالحمد اللہ اس ادارے میں میں دینی و عصری علوم کا انتظام ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو ایسے ہی اداروں میں داخل کریں جہاں ہمارے بچےکوابتدائی مراحل میں ہی قرآن پڑھنا ،نماز پڑھنا،اوردیگر ضروریات زندگی کی دعائیں یاد کرادی جایےاور اسلام کے سانچے میں ڈھل کر ہمارا بچہ آگے کی تعلیم کو وہ جاری رکھ سکے،اسی موقع پر جامعہ کے طلبہ و طالبات کے ششماہی امتحان کے نتائج کا اعلان کیاگیاجس میں پورے جامعہ کے اندرمحمد نسیم بن جنید بھوارہ ،اول ،محمد ضیاءالدین بن جابر حسین بھگوتی پور، دوم، خدیجہ خاتون بنت منت اللہ پرسا،سوم،قدرت فاطمہ بنت ابوالکلام بھگوتی پور چہارم،بشری پروین بنت محمد سمیع اللہ ریام پنجم پوزیشن حاصل کی جنہیں گراں قدر دعاوں سے نوازاگیا آخیر میں طلباء و طالبات کے درمیان موسم سرما کو دیکھتےان کے طلباوطالبات کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیاواضح رہے کہ یہ کمبل جناب بھائی ایمن صاحب نے کانپورسے بھیجوای تھی اس موقع پر ڈاکٹر عرفان صاحب بھائی منھاج صاحب بھائی فیروز صاحب بھای مناصاحب اور دیگر حضرات نے شرکت کی اس پروگرام کی کامیابی میں قاری صبغت اللہ صاحب روزی مس، پاکیزہ مس، اور یاسمین مس کا نمایاں کردار رہا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button