تازہ ترین خبریںدہلی

رحمانی کی دہلی تشریف آوری پر لچھمی نگر للتا پارک میں منعقدہ استقبالیہ نشست میں سپاس نامہ پیش کیا گیا*  نئی دہلی 4 فروری

 

نئی دہلی 4 فروری2023

اللہ رب العزت کی رضامندی اپنی عاقبت کی درستگی کے لئے زندگی کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے بعض ایسے موقع پر کہ زندگی میں احساس و فکر توبہ کے لئے اگرچہ ایک ہی لمحہ میسر ہو پھر موت آگئی یقینا اللہ تعالی کی رضا و مغفرت کے حصول کے لئے یہ ایک لمحہ بھی قیمتی و اہم ہے اس کا اظہار مولانا احمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بہار اڑیسہ جھارکھنڈ نے منعقدہ مجلس میں کیا مزید آپنے کہا کہ انسان بالخصوص ایمان والوں میں اتنی ہمت صبر حوصلہ جذبہ ہونا چاہیے کہ منفی ناگوار و دشوار کن حالات کا سامنا کرسکے اسی طرح صحت و مرض بھی اللہ تعالی کی آزمائشوں میں سے ہے علاج و معالجہ کے ساتھ دعاء تعلق مع اللہ و اعتماد علی اللہ کو ضرور مضبوط کرے

طارق رضا چیف ایڈیٹر روزنامہ دور جدید کے برادر تابش رضا کی صحت و عافیت کی دعاء کی تابش رضا گزشتہ چند مہینوں سے مرض میں مبتلا ہیں

اس موقع پر حضرت امیر شریعت کو مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی و مفتی عبد الواحد قاسمی امام و خطیب ایک مینار مسجد للتا پارک دہلی و مولانا مفتی ڈاکٹر آصف اقبال قاسمی دہلی یونیور سیٹی کے ہاتھوں سپاس نامہ پیش کیا گیا

حضرت امیر شریعت نے اپنی محبتوں و دعاؤں سے نوازا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button