تازہ ترین خبریں

مولانا محمود مدنی نے جامعہ قاسم العلوم ترپولیہ پٹنہ کے, 70حفاظ کے سروں پر دستار باندھی

مولانا محمود مدنی نے جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ کے 70حفاظ کے سروں پر دستار باندھی

 

جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ پٹنہ کاپہلا یک روزہ جلسہ دستار بندی پٹنہ کے مشہورمقام لیڈی امام کمپائونڈ پتھر کی مسجدپٹنہ میں منعقد ہوا ، حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند و دیگر اکابر علما ء کرام کے ہاتوں 70 بچوں میں سے 65 طلبہ کے سروں پر دستا رباندھی گئی ، جلسے کا آغاز قاری انور استاذ جامعہ کی تلاو ت سے ہوا جبکہ نعتیہ کلام جناب شکیل شمسی اور نظام الدین ویشالی متعلم جامعہ نے پیش کیا بعد ازاں بانی جامعہ اور اجلاس کے نگراں حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی بانی ومہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہم نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے 2021 میں جامعہ کی بنیاد رکھی تھی اور آ ج الحمد للہ بہت کم وقت میں 70 حافظ قرآن تیار ہوئےہیں، قرآن کی خدمت کرنا ہم اپنا فرض منصبی سمجھتے ہیں، اور اخیر عمر تک انشاء اللہ ہم قرآن کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند ورکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند نےاجلاس کی صدارت فرمائی انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ قرآن بڑی مقد س کتاب ہے یہ طاقوں میں سجانے والی نہیں بلکہ پڑھنے اور سمجھنے والی کتاب ہے ، ہر مسلمان کو اسے سمجھ کر پڑھنا چاہئے اور ہررو ز اس کی تلاوت کرنی چاہئے ،ہم بڑے خوش نصیب ہیں کہ بن مانگے اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سےہمیں نوازا ورنہ ہم ان کے مستحق نہیں ہیں ،ہمیں تو سب سے بڑی دولت ایمان مل گئی جبکہ بہت سارے پڑھے لکھے ہوشیار دولت مند اور عقلمند لوگ ہیں جنھیں ایمان میسر نہیں ہے، مولانا مدنی نے کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہیں اور یہ ساری دنیا اسی کیلئے بنائی گئ ہے اس پر ہمیں تو اپنے پر وردگار کا شکر گزا ر بندہ بننا چاہئے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صحیح زندگی گذارنی چاہئے مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ ہر ماں باپ اپنی اولاد کی فکر کرے انکو اپنا دوست سمجھے ضرورت پڑنے پر غصہ بھی کرے اورفوراً غصہ ختم بھی کرلے یہ اچھے انسان کی علامت ہے اولاد کو بھی چاہئے کہ ماں باپ کی خدمت کرے اور اولاد خدمت نہیں کرے گی تو کون کرے گا ؟نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ نوجوان ریڑھ کی ہڈی ہے اور مستقبل انہیں کے ہاتوں میں ہے، جب ہمارے جوان بہتر ہونگےتو ہمارا سماج اور سوسائٹی بھی بہتر ہوگا او رایک بہتر معاشر ے کی تشکیل ہوگی ، نوجوانو ں کے پا س طاقت کی ضرورت ہے ، کمزرو جوان قوم کا محافظ نہیں بن سکتا ،

اجلاس سے مولانا رضوان اصلاحی امیر جماعت اسلامی حلقہ بہار نے خطاب میں کہا کہ لیڈ ی امام کمپائوند ایک تاریخی جگہ ہے جہاں جماعت اسلامی کےذریعہ ایک پروگرام میں گاندھی جی تشریف لائے تھے ، آج اسی تاریخی جگہ کو ایک بار پھر سنہرے حروف میں لکھا جائے گا،جلسہ دستار بندی کا یہ عظیم الشان پروگرام صوبہ بہار کی ایک تاریخی شخصیت حضرت مولانا محمد ناظم صاحب دامت برکاتہم نے منعقد کیا ہے ، در حقیقت مولانا محمد ناظم صاحب عزم واستقلال ، صبرو استقامت ، محنت وجفا کش کا نام ہے اللہ نے بہت سے آزمائشوں میں ڈالا وقت نے کروٹیں بدلیں لیکن حضرت ناظم صاحب نے اللہ پر بھر وسہ کرتے ہوئے قرآن سیکھنے اور سکھانے کاکام جاری رکھا آج کا دن جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ کیلئے بڑ ی خوشی کا دن ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہم پٹنہ والوں کیلئے فخر کا مقام ہے، جس ادارے نے تین سال قبل چار بچوں سے تعلیم کا آغاز کیا تھا آج وہ ادارہ 70 ؍ بچوں کے سروں پر دستار باندھ رہا ہے

قاضی انظار احمد قاسمی قاضی شریعت امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ نے خطاب میں کہا کہ دنیا میں سب سے بہتر کام قرآن کو سیکھنا ور سکھانا ہے اور اصل زندگی قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہے ، حضرت مولانا قاسم نانوتوی ؒ نے دارالعلوم دیوبند کی بنیا د ڈالی اور پھر اکابرین دیوبند نے ملک کے گوشے گوشے میں مدارس کا جال بچھا یا تاکہ رسول اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جاسکے ، مولانا محمد ناظم صاحب بھی انہیں اکابرین کے طرز پر چل کر حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے جامعہ قاسم العلوم کی بنیاد ڈالی مولانا نے بھی حالات کا مقابلہ کیا اگر کوئی دوسرا شخص ان کی جگہ ہوتا تو ٹوٹ کے بکھر جاتے لیکن انہوں نے ہمت اور حوصلےکے ساتھ اس ادارے کو بھی پروان چڑھایا اور آج ہمیں ایسے ادارے کی ضرورت ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کا بھی بہتر انتظام ہے ، ملک کے گوشے گوشے دینی تعلیم کا نظم ہے لیکن دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم کا با لکل بھی نظم نہیں ،

اس موقع پر جناب مولانا رضوان صاحب قاسمی بانی ومہتمم جامعہ صفہ نیو عظیم آبا د پٹنہ و صدر ریاستی دینی تعلیمی بور ڈ نے بھی خطاب کیا ، مولانا خالد گیا وی قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند مولانا عبید اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء مشرقی یو پی ، مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار شریک اجلاس ہوئے اور خصوصی خطاب فرمایا۔ واضح ہو کہ جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ صوبہ بہار کا ایک اقامتی اور دینی تعلیمی ادارہ ہے، جوحفظ قرآن کیلئے معیاری اور مثالی ادارہ شمار کیا جاتا ہے، جس کی بنیاد 7/ مارچ 2021 کو جامع مسجد تریپولیہ پٹنہ میں مجاہد ملت حضرت اقدس الحاج مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار کے دست مبارک سے رکھی گئی اور چار بچوں سے تعلیم کا آغاز کیا گیا، الحمدللہ اس قلیل مدت میں جامعہ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے، جامعہ میں درجہ دینیات، حفظ اور مکتب میں 250/ سے زائد طلبہ و طالبات 19/ اساتذہ و ملازمین اور ماسٹر حضرات کی نگرانی میں دینی اور عصری علوم حاصل کرنے میں مصروف ہیں، 130/ طلباء کے طعام و قیام کا انتظام منجانب ادارہ کیا جاتا ہے- جامعہ ہٰذا میں شہری بچوں کے دینی تعلیم کیلئے باضابطہ طور پر مکتب کا نظام قائم ہے، جس میں قریب ایک سو سے زائد بچے مغرب تا عشاء تعلیم حاصل کرتے ہیں- اجلاس کو کامیاب کرنے میں جامعہ کے اساتذہ ، منتظمین وکارکنا ن باالخصوص جناب مولانا محمد ذاکر حسین صاحب قاسمی صدر مدرس جامعہ قاسم العلوم ، مولانا اظہار عالم قاسمی، مولانا سالم صاحب شمسی ، مولانا عبد الجبار قاسمی،حافظ یاسر ، مولانا فیروز عالم قاسمی، مولانا انور قاسمی ، مولانا سلمان قاسمی، قاری قمرالزماں قاسمی ، مولانا اسامہ جعفری ،حافظ کاشف ، حافظ نیاز الدین ، وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا جب کہ مولانا سیف الاسلام قاسمی ، مولانا اصف جمیل قاسمی ،حافظ فردوس مدنی اور جنا ب حشمت علی خان سکریٹری جامع مسجد تریپولیہ و دیگر احباب نے جامعہ کیلئے بھر پور کو ششیں کیں،نظامت کے فرائض مولانا فیروز عالم قاسمی استاذ جامعہ نے انجام دیا اخیر میں بانی جامعہ نے تما م آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور صدراجلاس کی دعا پر مجلس اختتام ہموا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button