تازہ ترین خبریں

مدرسہ امدادیہ بنارس میں جلسہ دستاربندی 24کو مولانا احمد نصر بنارسی

مدرسہ امدادیہ بنارس میں جلسہ دستاربندی 24کو : مولانا احمد نصر بنارسی

مدرسہ امدادیہ بنارس یوپی میں 24فروری کو بعد نماز ظہر تا عصر تقریب قرآنی کا انعقاد ہوگا جس میں 9طلباء حفظ قرآن کریم کی تکمیل کرینگے اور 11طلباناظرہ قرآن کریم کی تکمیل کرینگے، حفظ مکمل کرنے والے 9 طلباء کے سروں پر اکابر علماء کرام کے ہاتھوں دستار باندھی جاءے گی ، اور وہیں 11طلبا جو ناظرہ قرآن کریم مکمل کرینگے ، انہیں بھی انعام واکرام سے نوازاجاءے گا،مدرسہ کے روح رواں بانی و مہتمم پیر طریقت حضرت مولانا احمد نصر بنارسی سجادہ نشیں خانقاہ امدادیہ بنارس نے تمام احباب سے گزارش کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس متبرک موقع پر ان بچوں کو باعمل حافظ وعالم دین ، داعی الی اللہ، بناے آمین، اور ہماری اس خدمت کو قبول فرمائے آمین ، اور بلا تکلف فرصت وصحت ہو تو اس تقریب قرآنی میں شرکت فرماکر فیض یاب ہوں ہم آپ کے شکر گزار ہونگے،مدرسہ امدادیہ بنارس کی جانب سے فارغین حفاظ کرام کوبطور انعام قران کریم، مع ریحل، ایک جوڑا کپڑا 5 یا 6 میٹر، ۔ دینی کتب اور کچھ رقم پیش کی جاتی ہے ، اللہ تعالیٰ کرم فرما کر آپ تمام احباب کو صحتمند زندگی نصیب فرمائے اور جملہ امراض سے شفایابی نصیب فرمائے، اور دارآخرت میں بہترین جزاء عطافرمائے، آمین ثم آمین یارب العالمین برحمتک یا ارحم الراحمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button