تازہ ترین خبریںدہلی

سماجی خدمت کرنے والے اپنی نیت درست رکھیں : ایس ڈی ایم گورو سینی ہیومن ویلفیر ٹرسٹ نے مانو مندر گروکل کے بچوں می کمبل تقسیم کیا

نئی دہلی :(پریس ریلیز ) ” ہیومن ویلفیر ٹرسٹ اور مانو مندر مشن ٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں. مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ یہاں انسانوں کو انسان بنانے کا کام کیا جاتا ہے. سماج کی خدمت کرنے والوں کو اپنے ذہن میں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اپنی نیت درست رکھیں“.

ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ایم ڈیفینس کالونی گورو سینی نے سرائے کالے خاں کے قریب واقع مانو مندر گروکل میں کمبل تقسیم پروگرام کے موقع پر کیا.

کمبل تقسیم کا یہ پروگرام ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے گروکل کے بچوں کے لیے کیا گیا تھا .

پروگرام میں جنوب مشرقی دہلی ضلع کے اے ڈی ایم شیلندر کمار سنگھ بھی شریک ہوئے، انہوں نے دونوں تنظیموں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے جو بھی اقدامات کیے جائیں گے، ضلع انتظامیہ آپ کے ساتھ ہوگا.

مانو مندر مشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی ارون ہوگی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کرونا کے دور سے ہم ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے ساتھ لگاتار کام کر رہے ہیں. ہمیں انتظامیہ کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا ہے، ہم آئندہ بھی مل کر ضرورت مندوں کے لیے کام کرتے رہیں گے.

ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے ڈاکٹر محمد عارف ندی نے مانو مندر مشن ٹرسٹ اور اسٹیج پر موجود دونوں افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک بھر میں کام کررہے ہیں، ہماری کوشش رہتی ہے کہ کوئی بھی ضرورت مند چاہے کسی بھی مذہب یا خطے سے تعلق رکھتا ہو اس کی مدد کریں.
ملک کے مختلف حصوں میں درجنوں اسپتال، اسکول قائم کیے ہیں روزگار کی فراہمی کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھی کام کر تے ہیں.

اس موقع پر مانو مندر میں ٹرسٹ کے بانی و پریسیڈنٹ آچاریہ روپ چندر جی مہاراج، ٹرسٹی سادھوی سمتا شری، ٹرسٹی سادھوی کنک لتا شریک ہوئیں.

جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمنٹ
ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ، نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button