مضامین و مقالات

القرآن” ترجمہ دیوناگری رسم الخط میں "

 

ڈاکٹر محمد فاروق شاہ بندری المعروف نقاش نائطی/ابن بھٹکلی
۔ 9448000010+

وہ جو کہتے ہیں نا، آم کے درخت پر آم ہی اگا کرتے ہیں، وہ بھی آموں کابادشاہ اپوس، آم کے درخت پر اپوس آم ہی کی پیدوار یوتی ہے۔ پرورش، دیکھ بھال کمی کے فقدان یا بچوں کی سنگ ریزی سے، کچھ آم خراب تو ہوسکتے ہیں، لیکن باقی آم کی کوالیٹی میں کوئی فرق نہیں پایا جاسکتا ہے۔ یہی کچھ ہمارے استاد محترم پروفیسر رشید کوثر فاروقی صاحب علیہ الرحمہ کے فرزند ارجمند المحترم فاروق رشید کوثر فاروقی کے بارے میں کہا جاسکتا ہے
آج سے کچھ 48 سال قبل رمضان المبارک آخری عشرہ کی طاق راتوں میں، منعقد پزیر انجمن حامی المسلمین کالج بھٹکل کرناٹک کے اسٹیچ سے انجمن کالج ہی کے،انگلش زبان ھیڈ آف ڈپارٹمنٹ پروفیسر رشید کوثر فاروقی کی شعلہ بیان تین ساعتی تقریر، کچھ یہی بات ثابت کر رہی تھی کہ شب قدرکی مبارک ساعات، رمضان المبارک کی طاق راتوں کے علاوہ،دیگر کسی اور وقت میں رونما بھی ہوسکتی ہیں اس لئے رمضان المبارک آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ہی فقط جاگ،اسے تلاش کئے، باقی راتیں، لہو لعب میں، ضیاع وقت نہ کیا جائے، مقلد علماء کرام نے، ایک عصری تعلیم، کالج پروفیسر کی طرف سے، دینی احکام اس وضاحت کو،دینی معاملات میں غیر ضروری مداخلت مانا اور ان ایام انکی تین ساعتی تقریر کو، بڑی مشقت کے ساتھ بزبان اردو تحریرا” منتقل کئے کرائے، مسودہ آپنے مربی المحترم ابولحسن علی ندوی کی خدمت اقدس بھیجی گئی تاکہ اس میں قابل گرفت کچھ نکات کو تلاش کیا جائے،جس کی رؤ سےانہیں علاقے کی کالج خدمات ہی سبکدوش کیا جاسکے۔
بعد کے دنوں خاص معرفت معلوم ہوا کہ جب اردو مسودہ علی میاں محترم کی خدمت میں پڑھ کر سنایا جارہا تھا تو، مقرر پروفیسر کا نام سننے کے بعد آپ نے پوچھا کہ اردو مسودہ کے ساتھ کیا انکی صوتی تقریر بھی بھیجی گئی، جب صرف اردو مسودے ہی کےترسیل بارے میں بتایا گیا تو ایک آہ کے ساتھ حضرت مولانا گویا ہوئے تھے،کاش صوتی تقریر بھیجی ہوتی تو ہم اپنے وقت کی تین عالمی شخصیات کی اکلوتی شبیہ کی صوتی تقریر،انکی اپنی آواز میں سن محظوظ تو ہوتا! دراصل علی میاں مدظلہ نے کہا تھا پروفیسر رشید کوثر فاروقی، ایک کہنہ مشق ماہرانگریزی کے استاد ہوتے ہوئے بھی، اصلاحی عالم دین ہیں اور اپنی رطب اللسانی،شعلہ بیانی فن تقریر میں، محمد علی جوہر علیہ الرحمہ کی فصاحت و بلاغت جہاں رکھتےہیں، وہیں اپنی نثر نویسی کی چاشنی سے ابولکلام آزاد علیہ الرحمہ کے انداز تحریر کی یاد تازہ کرجاتے ہیں اور علامہ اقبال علیہ الرحمہ کی شعر و شاعری کے رعب و دبدبہ کو،وہ انکے دینی اقدار کو اپنی شاعری کے ذریعہ پیش کئے، انکی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرتے پائے جاتے ہیں۔گویا تین عالمی شخصیات مرحومین کی شعر و نثر فن گویائی سے، انکی کمی کو پورا کرتے پائے جاتے ہیں۔آج گو استادمحترم پروفیسر رشید کوثر فاروقی علیہ الرحمہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن انکے فرزند ارجمند المحترم فاروق صاحب مدظلہ نے مولانا آزاد کے ترجمہ قرآن اور کنگ فہد پبلیکیشن کے اردو ترجمہ کو سامنے رکھے، قرآن کا انتہائی سلیس وآسان ھندی ترجمہ قارئین کروڑیا کروڑ آبادی ھند کے سامنے پیش کیا ہے اللہ سے دعا ہے کہ وہ انکی خدمات کو قبول فرمائے اور انکی آخرت سنورنے کا ذریعہ بنائے وما التوفیق الا باللہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button