تازہ ترین خبریں

تحفظ ختم نبوت ورد فتنہ شکیلیت پر عشرہ بیدار مہم

 

کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی ہدایت اور اس کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کی جانب سے منعقدہ 27جنوری 2024 کے اجلاس مجلس عمومی میں پاس کردہ تجویز6 کی روشنی میں جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی نگرانی اور مجلس تحفظ ختم نبوت پٹنہ کے زیرِاہتمام بتاریخ 2فروری سے 11فروری 2024ء تک تحفظ ختم نبوت ورد فتنہ شکیلیت پر دس روزہ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، بروز جمعہ اس کا آغاز کیا گیا، مجلس تحفظ ختم نبوت پٹنہ، وجامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کا یہ وفد پٹنہ سیٹی کے مختلف مقامات میں پہونچا اور جمعہ کی نماز سے قبل مختلف مساجد میں ختم نبوت اور رد فتنہ شکیلیت کے عنوان پراس وفد میں موجود علماء کرام نے اہم خطاب فرمایا، مجلس تحفظ ختم نبوت پٹنہ کے ناظم اعلی مفتی عبدالاحد قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ جامع مسجد جگی کا چوراہاپٹنہ سیٹی میں مفتی عبدالاحد قاسمی، جبکہ عائشہ مسجد شیخہ کا روضہ(پٹنہ سیٹی) میں مولانا مرغوب الرحمن قاسمی، سرائے کی مسجد پچھم دروازہ (پٹنہ سیٹی) میں مولانا عبدالغنی ، مسجد بلال گلشن حیدری چوگھڑا پٹنہ سیٹی میں مولانا ارسلان مدنی نے شکیلیت کے فتنوں سے عوام کو خبردار کیا۔

برکت خان شیخہ کے روضہ میں مستورات کا اجتماع ہوا، جس میں مفتی عبدالاحد قاسمی، مولانا مرغوب الرحمن قاسمی نے اہم خطاب فرمایا_واضح رہے کہ دیگرفتنوں کی طرح شکیلیت بھی اس وقت کابہت بڑا فتنہ ہے، اس سے نوجوانوں کو بچانے کی ضرورت ہے، خاص طور سےایسے نوجوان جو دین کی بنیادی تعلیمات سے واقف نہیں ہیں بڑی آسانی سے اس کے دام فریب میں پھنس رہے ہیں، افسوس یہ ہے کہ دھیرے، دھیرے یہ فتنہ ملک کی تمام ریاستوں میں اپنا قدم جماچکا ہے، جو خبریں موصول ہورہی ہیں، وہ بڑی چونکانے والی ہیں، ایسے میں نوجوانوں کا تحفظ کس طرح ہو؟ اس پر سوچنے اور مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے کی ضروت ہے! اس کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت پٹنہ کے زیرِاہتمام اہتمام اور جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی نگرانی میں دس روزہ تحفظ ختم نبوت و رد فتنہ شکیلیت بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اس کا اختتامی اجلاس ان شاءاللہ 11فروری2024ء کو اردو اکادمی پٹنہ میں منعقد کیاجائے گا_ دس روزہ بیداری مہم کی صدارت جناب مولانا مرغوب الرحمن قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت پٹنہ کررہے ہیں، جبکہ قیادت نائب صدر مولانا محمد حارث کررہے ہیں، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری مفتی خالد انور پورنوی المظاہری نے حضرات ائمہ کرام، اساتذہ مدارس اسلامیہ سے گذارش کی ہے کہ تحفظ ختم نبوت و رد فتنہ شکیلیت کو عنوان بناکر دیگر مقامات میں اس طرح کی کوششوں کا آغاز کریں_ پٹنہ کی عوام سے گذارش ہے کہ وہ علاقے میں (کسی مسجد یا کسی گھر میں) مردوں اور عورتوں کا الگ اجتماع کروائیں تاکہ سماج میں دینی بیداری اور فتنوں سے بچنے کی صلاحیت پیدا ہو۔ اس کے کے لیے تحفظ ختم نبوت پٹنہ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کی ٹیم خدمت کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button