تازہ ترین خبریںدہلی

سوسائٹی عوامی چندہ کے بجائے ممبران سے جمع کی گئی رقم سے کام کرے گی ۔

نئی دہلی : یونائٹڈ ویلفیر ایسوسی ایشن نے آج آر ڈبلیو اے آفس ڈی بلاک ابوالفضل انکلیو میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن یامین قریشی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی عوامی چندہ کے بجائے ممبران سے جمع کی گئی رقم سے کام کرے گی ۔
اسے سماج خاص طور پر کمزور طبقات میں تعلیم، صحت اور سوشل ویلفیئر کے کاموں کے لئے بنایا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن غریب بچوں کی تعلیمی کفالت، ڈراپ آوٹ کو روکنے اور داخلوں میں مدد کرنے کی کوشش کرے گی ۔ امراض میں مبتلا حضرات کو اسپتال میں داخلہ کرائے گی، جو اسپتال کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے ان کی مالی مدد کی جائے گی ۔
عام لوگوں کو بیدار کرنے اور صحت کو بہتر بنانے کے لئے ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے ۔ پہلا مفت میڈیکل کیمپ 2 اکتوبر کو آر ڈبلیو اے کے آفس ڈی بلاک ابوالفضل انکلیو میں لگایا جائے گا جس میں آنکھ، دانت، خوراک، نفسیات اور عام بیماریوں کے ماہرین ڈاکٹر شامل ہوں گے ۔ یہ ماہرین ڈاکٹر مریضوں کو دیکھ کر مناسب دوائیں تجویز کریں گے ۔ ضرورت مندوں کو کیمپ میں مفت دوا فراہم کی جائے گی ۔ ڈاکٹر آئیندہ صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے صلاح و مشورہ بھی دیں گے ۔
ابتدائی طور پر ایسوسی ایشن تعلیم اور ہیلتھ کیئر پر زور دے گی اور وقتاً فوقتاً سماجی کاموں میں حصہ لے گی ۔ یامین قریشی نے آخر میں 2 اکتوبر کو لگائے جانے والے مفت میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت مندوں سے اپیل کی ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سکریٹری محمد خالد، نائب صدر سابق کمشنر سیلز ٹیکس ریس اعظم خان اور دوسرے عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے ۔ پریس کانفرنس شروعات ایسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر ادریس قریشی کے ابتدائی کلمات سے ہوئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button