
ذاکر حسین کو قانون کی ڈگری تفویض
اللہ میرے اندر نیکی اور ایمانداری کی راہ پر چلتے ہوئے مظلوموں،بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا کرے:ذاکر حسین
نئ دہلی،30 جولائی (نامہ نگار) سماجی کارکن اور خون عطیہ کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کو ایک کالج نے قانون کی ڈگری تفویض کی ہے۔قانون کی ڈگری حاصل کرنے پر ذاکر حسین کے اہل خانہ،دوست احباب میں خوشی پائ جارہی ہے، سبھی نے ذاکر حسین کی اس کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر ذاکر حسین نے اس مشکل تعلیمی سفر میں ان کی مدد کرنے والے محمد حمزہ، محمد اکسم ،محمد وامق،محمد حمزہ،امت سر،محمد سالک،عبدالقادر سمیت ان تمام کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے انہیں قانون کی تعلیم حاصل کرنے میں ان کی مدد کی ہے۔ذاکر حسین نے کہا کہ اللہ میرے اندر نیکی اور ایمانداری کی راہ پر چلتے ہوئے مظلوموں،بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا کرے۔