بہارتازہ ترین خبریں

26 کو پٹنہ میں وقف بل کے خلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کریں علماء بورڈ ہند

26 کو پٹنہ میں وقف بل کے خلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کریں: علماء بورڈ ہند

سیتا مڑھی ابرار نعمانی

وقف بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر ملی تنظیموں کی طرف سے 26 مارچ 2025 کو پٹنہ کے گردنی باغ میں ایک بڑے احتجاج کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علماء بورڈ ہند کے صدر مولانا محمد صدر عالم نعمانی نے لوگوں سے بڑی تعداد میں احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ وقف بل پر حکومت کی ہٹ دھرمی مسلم وقف کی مذہبی شناخت کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف کسی شخص کی ملکیت نہیں بلکہ اللہ کی ملکیت ہے۔ اس کی بنیادی حیثیت میں کوئی تبدیلی یا مداخلت نہ صرف شریعت کے اصولوں کے خلاف ہے بلکہ آئینی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اس موقع پر علماء بورڈ ہند لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس پرامن احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button