
بہارتازہ ترین خبریں
دلسنگھ سرائے میں تیراکی مقابلہ کا انعقاد
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ضلع کے دلسنگ سرائے بلاک حلقہ کے قومی شاہراہ 28 سے متصل واقع ہوٹل بھاویہ ریسورٹ کے سویمنگ پول جو کہ سویم جیم کے نام سے جانا جاتا ہے کہ ترنتال میں تیراکی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا
اس مقابلہ میں سمستی پور و بیگو سرائے ضلع کے متعدد تیراک نے حصہ لیا اس مقابلہ کے فائنل میں بیگو سرائے ضلع کے تیگھڑا پڈولی امجد پور گائوں کے باشندہ محمد برکت نے 60 میٹر فری اسٹائل مقابلہ میں اول مقام حاصل کر اس مقابلہ کے فاتح بننے میں کامیاب رہے جنہیں سویم جیم دلسنگھ سرائے کے انسٹرکٹر نتیش نندن کے ہاتھوں میڈل اور کولڈ ڈرنکس دیکر اعزاز سے نوازا گیا موقع پر منعقد تھے